سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھے گئے اپنے خطوط میں یروشلم کی موجودہ صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو شیخ جراح میں فلسطینیوں اور عیسائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ کارروائیوں کے مقابلہ میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے “شیخ جراح اور مقدس مقامات کی حمایت کے لیے فلسطین کو موقع” کے عنوان سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سپیکر کوالگ الگ خطوط لکھے ہیں جن میں منصور نے اقوام متحدہ کے حکام کو بے دفاع فلسطینی عوام خاص طور پر مقبوضہ مشرقی یروشلم کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نےاس افسوسناک صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے موجودہ سفارتی، سیاسی اور قانونی طریقہ کار کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا نیز سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری سے امن رہنماؤں کی حیثیت سے فوری طور پر اس سلسلہ میں کام کرنے کا مطالبہ کیا۔