صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس

حماس

?️

سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مجاہدین آپ کو ایسی جگہ سے چوٹ پہنچائیں گے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں رام اللہ کے جنوب مغرب میں فلسطینی مجاہدین کے بہادرانہ آپریشن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ آپریشن صیہونی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی شہداء کی ارواح کو سلام پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے منصوبے کو ہر ممکن طریقے سے اور ایسی جگہ سے جاری رکھے گی جہاں سے صیہونی دشمن سوچ بھی نہیں سکتا۔

حماس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے، مزید کہا کہ فلسطینی مسجد الاقصی میں صیہونی حکومت کے منصوبوں کے خلاف مزاحمت کریں گے اور اس اسلامی مقدس مقام کی بھرپور حفاظت کریں گے۔

حماس نے مقبوضہ بیت المقدس اور پورے مغربی کنارے نیز 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں لڑنے والی فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں اور مسجد الاقصی کو صیہونیوں کے انتہا پسندانہ منصوبوں سے محفوظ رکھیں۔

 

مشہور خبریں۔

مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے

سید حسن نصراللہ کی سفارتی معقولیت

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ایک ماہر نے مقبوضہ علاقوں میں

امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے اہم قدم اٹھالیا

?️ 12 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیئے

روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے

عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران

شام کے بارے میں ترکی کے متضاد موقف

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں اردوغان کی حکومت اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ

ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں اور کیسے بنے؟

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 سال قبل پہلی بار صدارتی انتخاب

تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے