?️
سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی پر حملہ کیا اور مسلمانوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکا۔
عرب 48 ویب سائٹ کے مطابق آج منگل کے روز درجنوں صہیونی آباد کار فوج کی مدد سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے،رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی فوج نے آج صبح مسجد اقصیٰ کا گھیراؤ کیا اور آباد کاروں کی آمد سے قبل فلسطینیوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روک دیا،واضح رہے کہ مسجد صرف مسلمانوں کے لئے مخصوص ہے ، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صہیونیوں کو اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
یادرہے کہ صہیونیوں نے صہیونی حکومت کے عہدیداروں کی حمایت سے تین ہفتوں کے وقفے کے بعد (28 رمضان المبارک کی شدید جھڑپوں کے بعد) اتوار کے روزسے مسجد اقصیٰ پر دوبارہ حملے کرنا شروع کردیے ہیں، فلسطین کے ادارہ اوقاف نے بتایا کہ آج صبح 91 آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے ، اور یہودی ربیوں نے آباد کاروں کے سامنے "خیالی ہیکل” یا ” ہیکل سلیمان ” کے نام سے ایک خیالی مقام کے بارے میں وضاحت کی اور پھر انھوں نے اپنےتمودی رسومات (دوسرے اہم ترین مذہبی اور یہودیوں کی مقدس رسومات) ، مسجد اقصیٰ میں انجام دیے۔
واضح رہے کہ آباد کاروں کے جانے کے بعد صیہونی ایجنٹ آج دوپہر تک مسجد اقصیٰ کے اندر موجود تھے اور مسلمانوں کومسجد میں داخلے سے روکے رکھا،درایں اثنا قدس اسلامی اوقاف کونسل کے سربراہ شیخ عبد العظیم سلہب نے آج میڈیا کو بتایا کہ مسجد اقصی پر صیہونی حکومت کے ایجنٹوں اور آباد کاروں کی طرف سے حملوں اور جارحیت کا تسلسل مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کو پھر سے خراب کرنے کا سبب بنے گا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ کا سارا علاقہ ، صحن اور نماز ہال اور صحن اور چاروں طرف کی دیواریں سب مسجد کا حصہ ہیں اور اس کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عبد العظیم سلہب نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی لمحے حالات پر قابو پانا ممکن ہوسکتا ہے اور اگر اسرائیل مذاہب کے مابین جنگ شروع کرنا چاہتا ہے تو یادرہے کہ اس جنگ میں کچھ نہیں بچ سکے گا اور اسرائیل اپنے اقدامات کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا ،واضح رہے کہ صیہونیوں کا دعوی ہے کہ "مسجد اقصیٰ” کے مقام پر "ہیکل سلیمان” یا "مقدس ہیکل” پہلا قدیم یہودی گرجا گھر ہے لہذا وہ کئی عشروں سے اس مقدس مقام کے آس پاس کھدائی کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انہیں کوئی نتیجہ نہیں ملا۔
ان تمام تشریحات کے باوجود صہیونی حکومت اور اردن کے مابین 1994 میں ہونے والے سمجھوتے کے معاہدے کے مطابق یہودیوں کو مسجد اقصی میں جو مسلمانوں کے لئے مخصوص ہے ، میں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے ، اور اردن کی حکومت اس مقدس مقام کی متولی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے
فروری
ہمیں جنین سے اصفہان تک ایک محاذ کا سامنا ہے: تل ابیب کے اعلیٰ فوجی اہلکار
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی نے مغربی ایشیاء
مئی
فلسطین کو تسلیم کرنا انصاف کی آواز کا احترام ہے: ترک صدر
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ
ستمبر
صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا
اگست
اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی؛ وجہ ؟
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 کے نیوز پورٹل
مئی
کترینہ کیف جلد ہی اپنے کام پر واپسی کریں گی
?️ 25 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ
جنوری
شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد
?️ 9 فروری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد
فروری
وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ کی گئی فلم ’ابیر گلال‘ پر پابندی پر خاموشی توڑ دی
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پہلی بار پاکستانی اداکار
جولائی