?️
اسرائیلی افواج نے جمعہ سہ پہر کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا اور ان میں سے متعدد کو زخمی کردیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے میں مسجد اقصیٰ سے باب العامود تک نماز جمعہ کے بعد آج کے مارچ میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شرکت پر زور دیا،جس کا مقصد گذشتہ منگل کو اپنے نام نہاد "فلیگ مارچ” کے دوران صیہونی حکومت کے آباد کاروں کے ہاتھوں حضور نبی اکرم کی حالیہ توہین کی مذمت کرنا تھا۔
یادرہے کہ منگل کے روز اپنے مارچ کے دوران آباد کاروں نے نسل پرستانہ سلوک کے علاوہ جب وہ باب العامود اسکوائر سے دیوار البراق اسکوائر کے لئے روانہ ہوئے توانھوں نے حضور اکرم کی توہین کی ،درایں اثنا صہیونی فورسز نے گذشتہ رات باب العامود کے علاقے میں اس اقدام کی مذمت میں احتجاج کر نے والے ایک نوجوان فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی آباد کاروں کی طرف سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی مذمت کے لئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد ایک بڑے پیمانے پر مارچ کا آغاز کرنے کے مطالبہ کیا جس کے جواب میں صہیونی عسکریت پسندوں نے مسجد اقصی کے اندر نمازیوں پر حملہ کیا۔
فلسطینی ہلال احمر کمیٹی کے مطابق صیہونیوں کے ہاتھوں اس مظاہرے کو دبانے کے دوران دو صحافیوں سمیت تین فلسطینی زخمی ہوگئے، مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے باب السلسلہ سے مسجد اقصی پر حملہ کیا اور فلسطینی نمازیوں پر پلاسٹک اور لوہے کی گولیوں سے فائر کیا، اسی دوران فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیتامیں بھی صیہونیوں نے فلسطینی اجتماع پر وسیع پیمانے پر آنسو گیس کے گولے داغے۔


مشہور خبریں۔
پورے فلسطین میں استقامت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:10 مئی 2021 کو فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی
مئی
لبنانی پارلیمنٹ ممبر کا اس ملک کی کابینہ تشکیل نہ پانے پر انتباہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک پارلیمنٹ ممبر نےاس ملک میں نئی حکومت کی
جون
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون
دو بڑے خاندان خود امیر ہوگئے لیکن پاکستان مجموعی طور پر پستی میں چلا گیا
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک
نومبر
فٹبال ورلڈ کپ کے ٹنیٹوں میں ایک رات گزارنے کی قیمت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:قطر میں2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ میں فیفا کے پرتعیش
اگست
ٹرمپ کے ٹیرف کو کھولنے کے لیے افریقہ، چین کی سنہری کلید
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: 2025 میں افریقہ کے لیے چین کی برآمدات میں 25
اگست
بیروت میں اسرائیل کے حملوں کا مقصد کیا ہے؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: آج شام، بیروت شہر میں کشیدگی اور واقعاتی گھنٹے گزرے،
ستمبر
سلمان خان اپنی فلم کی آمدنی کہاں استعمال کریں گے؟
?️ 6 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے
مئی