?️
لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کرنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سیالکوٹ میں ہونے والی کشیدگی پر جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسی جگہ پر جلسے ہوتے رہے،مسلم لیگ ن بھی ادھر جلسے کرتی رہی جس کی کوریج میں بھی کرتا رہا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔خبریں آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ دو چار حادثے ہوں، پی ٹی آئی کے لوگوں پر بہت زیادہ تشدد کیا جائے گا،تاکہ لوگ ڈر کے مارے گھر سے نہ نکلیں۔پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔قومی امکان ہے عمران خان کو گھر میں نظر بند کر دیا جائے اور پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو گوفتار کیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو آج جلسہ گاہ کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔آج صبح سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔
پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے تھے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
رانا ثنااللہ نے عمران خان کو براہ راست دھمکی دی، عدلیہ نوٹس لے، پی ٹی آئی رہنما
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ
حزب اللہ کے ہتھیار عربوں کی قومی سلامتی کی ڈھال اور لبنان کے دفاع کی آخری لائن ہیں
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مصری مصنف اور میڈیا کارکن "حامی الملاجی” نے اس بات
اگست
افغان زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان سے امداد روانہ کردی گئی۔ اسحاق ڈار
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
کیا ترکی شام کی دلدل میں پھنس جائے گا؟
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر اپوزیشن
دسمبر
ایران کے خلاف نیتن یاہو کی شکست نے ہمیں فوجی بجٹ بڑھانے پر مجبور کیا:صیہونی وزیر اعظم
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:موجودہ صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے حوالے سے اپنے سابق
اگست
بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کا ڈائریکٹر موساد کا جاسوس نکلا
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: انگریزی زبان کی Mint Press ویب سائٹ نے انگریزی صحافی
جنوری
کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کی تحلیل ،ریدی یہودیوں کی فوجی سروس اور
جون
ترکی میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی میں پولیس نے ایک نئی گرفتاریوں کی لہر شروع
اپریل