?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اگر حکومت پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پرائس ڈیفرنشل کلیم کے طور پر آئل کمپنیوں کو ادائیگیوں میں کوئی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 86 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جس میں ٹیکس شامل نہیں ہوگا جبکہ سبسڈی فراہم کرنے کی صورت میں قومی خزانے پر 75 ارب روپے بوجھ پڑ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مقیم آئی ایم ایف کے نمائندے استھر پریز روئز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 18 مئی سے دوحہ میں موجود پاکستانی حکام کے ساتھ اسٹاف مشن کا آغاز کرے گی۔
آئی ایم ایف اور مفتاح اسمٰعیل کی زیر قیادت اقتصادی ٹیم نے اپریل کے آخری ہفتے میں آئی ایم ایف فنڈ پروگرام کو بحال کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی توسیع اور آئندہ بجٹ میں ایندھن اور توانائی کی سبسڈی سمیت دیگر اقدامات کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے ساتھ ایک سال کی توسیع پر اتفاق کیا۔
حکومت اس وقت پیٹرول پر 31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 73 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کر رہی ہے علاوہ ازیں بجلی پر فی یونٹ 5 روپے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کے حساب کے مطابق اگر درآمدات کے اخراجات صارفین تک پہنچائے جائیں تو پیٹرول پر 47 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر تقریباً 86 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔
اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 52 روپے اور 69 روپے فی لیٹر اضافے کا حساب لگایا گیا ہے جس میں ٹیکس شامل نہیں ہوگا۔
اس عمل کے لیے رواں ماہ کے اختتامی پندرہ روز کے لیے پی ڈی سیز کے طور پر آئل کمپنیز کو قومی خزانے سے تقریباً 75 ارب روپے کی اضافی رقم ادا کرنی ہوگی۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹ کی موجودہ شرح جو اس وقت زیرو ہے، اس کے مطابق تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 46 سے 86 فیصد فی لیٹر اضافہ ہونا چاہیے تاکہ سبسڈی کے کسی عنصر کے بغیر صارفین سے بریک ایون (وہ قیمت جس میں نافع حاصل ہو نہ ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑے) قیمت حاصل کی جاسکیں۔
اس کیس میں ایچ ایس ڈی کے ایکس ڈپو پرائس 230 روپے فی لیٹر ہیں جبکہ اس کی موجودہ قیمت 144 روپے 15 پیسے ہے، جس میں 86 روپے فی لیٹر یعنی 60 فیصد اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
پیٹرول کے ایکس ڈپو پرائس 149روپے86 پیسے کے بجائے تقریباً 195 روپے ہیں، جو تقریباً 47 روپے یا 31 فیصد فی لیٹر زیادہ ہیں۔
اسی فارمولے تحت مٹی کے تیل کے ایکس ڈپو پرائس تقریباً 176 روپے فی لیٹر ہے جبکہ یہ 125 روپے 56 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جس میں تقریباً 12 روپے 41 پیسے کا فرق ہے۔
لائٹ اسپیڈ ڈیزل کے ایک ڈپو پرائس 204 روپے ہے جبکہ صارفین کے لیے اس کی قیمت 118.31 پیسے ہے، جس میں 68 روپے کا 57 فیصد اضافے کی ضرورت ہے۔
دوسرا لیکن غیر معمولی منظر نامہ ٹیکس کی شرح کو مکمل طور پر مدنظر رکھنا ہے، جس میں تمام مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور ایچ ایس ڈی اور پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی، اس کے بعد مٹی کے تیل پر 12 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی سمیت فنانس بل کے تحت قابل اجازت نرخ شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ خالصتاً ایک سیاسی فیصلہ ہوگا اور اس میں سبسڈی کو پہلے ہی نصف تک کم کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
ان نرخوں پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قابل ادائیگی پی ڈی سیز کے کل اثرات کا تخمینہ مئی کے لیے تقریباً 96 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو مارچ میں 69 ارب روپے اور اپریل کے پہلے 24 دنوں میں 62 ارب روپے تھا۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
اربوں ڈالر کا قرض جو حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھ پر چھوڑا ہے
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
جولائی
چین کے بعد روس نے بھی طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے اور
جولائی
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکوچلے گئے
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی
نومبر
غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
پاکستان، چین اور افغانستان کا اجلاس آج ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
جون
لوگ ہماری حکومت کی مشکلات کو سمجھتے ہیں: شبلی فراز
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے لیگی رہنماؤں
جنوری
وزیراعلی مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
?️ 5 جون 2025لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب
جون