صہیونی ڈاکٹر بھی فلسطینی مریضوں کے مجرم

صہیونی

?️

سچ خبریں:انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے صہیونی ڈاکٹروں کی یونین کی غیر انسانی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یونین منظم طریقے سے فلسطینی عوام کو صحت اور حفاظت کے حق سے محروم کر رہی ہے۔
مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس جو امریکہ کی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، نے ڈاکٹرز کی بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے پاس اسرائیلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے خلاف شکایت درج کرائی اور شن بیٹ کی طرف سے فلسطینیوں پر تشدد میں اسرائیلی ڈاکٹروں کے کردار کی نشاندہی کی ۔

اسرائیل میڈیکل ایسوسی ایشن مقبوضہ فلسطین میں ڈاکٹروں کی ٹریڈ یونین ہے، اس غیر منافع بخش تنظیم نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اسرائیل میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس ایسوسی ایشن کو پیش کی گئی دستاویزات کو نظر انداز کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ پٹی سے بیمار بچوں کو علاج کے لیے پٹی سے باہر بھیجنے کے معاملات میں، بچوں کے والدین کو ساتھ جانے کی اجازت سے انکار کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ شکایت مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں سے جمع کیے گئے مضبوط اور ٹھوس شواہد پر مشتمل ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل میڈیکل ایسوسی ایشن نے صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیت کے حق میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے صحت کے حق کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض کی بارہا خلاف ورزی کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

’حکومت اپنے اخراجات کم کرنے میں سنجیدہ نہیں‘، رکن رائٹ سائزنگ کمیٹی مستعفی

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مکمل معطلی کا امکان 

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عمران خان کی خیریت سے متعلق خدشات پر وفاق سے فوری جواب کا مطالبہ

?️ 13 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف

ایران کے میزائل حملے پر نیتن یاہو کا پہلا ردعمل

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے

فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد

وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات وزیراعظم کے لیے درد سر بن گئے۔

?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)نئی حکومت میں شامل اتحادیوں کے مطالبات اور وزیراعظم شہبازشریف

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب

صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے