?️
سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی نے اس حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں کفرعقب کیمپ میں پانچ فلسطینی مجاہدین کی شہادت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی انتقامی کاروائیوں کے بارے میں خبردار کیا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی رپورٹر یوسی یھوشوا نے اریحا شہر میں عقبہ جبر کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اریحا میں ہونے والے واقعات کے بعد فلسطینیوں کی طرف سے جوابی حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے جس طرح جنین کے واقعات کے بعد ہوا۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے فوجی اور سکیورٹی محکموں کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں فلسطینی نئی کاروائیاں کرکے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے بھی اریحا شہر میں پانچ فلسطینی مجاہدین کی شہادت کے ردعمل میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عقبہ جبر میں صیہونی جرم کے باوجود مزاحمت جاری رہے گی اور صیہونیوں سے اس کا انتقام لیا جائے گا، اسے امن نصیب نہیں ہوگا۔
فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے اریحا شہر میں عقبہ جبر کیمپ پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی مجاہدین کو شہی کر دیا،صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر اریحا شہر کے 10 دن کے مکمل محاصرے کے بعد عقبہ جبر کیمپ پر حملہ کر کے ان فلسطینی نوجوانوں کو مجرمانہ فعل میں شہید کر دیا، یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت نے اریحا کے عقبہ جبر کیمپ میں متعدد حملے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان
?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی
دسمبر
وینزویلا تصادم کا میدان کیوں بن گیا ہے؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات حالیہ دنوں میں حساس ترین مرحلے
دسمبر
امریکی امداد بند ہوگی تو یوکرین کا کیا حشر ہوگا؟یوکرینی صدر کا انتباہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے ایک بار پھر امریکی امداد
نومبر
سلیوان کی صیہونی حکومت سے آخری درخواست کیا تھی؟
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے مقبوضہ علاقوں سے
جنوری
بھارت کے خلا ف اقوام متحدہ میں پاکستان کو اہم کامیابی
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پرپاکستان
فروری
چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار
?️ 30 اپریل 2024بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6
اپریل
امریکہ کو سائبر حملوں میں اضافے پر تشویش ہے
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: Axius کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن نے پیر
اکتوبر
شمالی شام میں الجولانی کے خلاف مزدوروں کا شدید احتجاج
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:شمالی شام کے مختلف علاقوں میں الجولانی کے زیر تسلط
مارچ