?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہےاور بغیر کسی خوف کے فیصلے کرتا رہے گا۔
انہوں نے 2 نئے اراکین کی حلف برداری کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انتخابی نگران کے خلاف تعصب کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بے خوف ہو کر کرتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہے گا۔
سی ای سی نے کہا کہ سب ہمارے دوست ہیں اور ای سی پی قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرتا ہے، اگر کوئی ان فیصلوں سے ناخوش ہے یا اس سے اختلاف کرتا ہے تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر سے عام انتخابات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ای سی پی ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار ہے اور نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای سی پی کا کام شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے، حلقہ بندیوں پر کام تیزی سے کیا جا رہا ہے، مردم شماری کے سرکاری نتائج کے اجرا سے قبل حتمی حلقہ بندی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر ای سی پی کا واضح مؤقف ہے، 2017 کی مردم شماری کے نتائج مئی 2021 میں جاری کیے گئے تھے اور اس کے بعد حلقہ بندی شروع کی گئی تھی۔
سی ای سی نے یاد دلایا کہ 2018 میں حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے آئینی ترمیم متعارف کرائی گئی تھی، انہوں نے کہا ’حکومت اب ڈیجیٹل مردم شماری چاہتی ہے اور اگر اس کے نتائج دسمبر 2022 تک جاری ہو جائیں تو حلقہ بندی وقت پر مکمل ہو سکتی ہے، اگر نتائج میں تاخیر ہوئی تو الیکشن 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر کرائے جائیں گے۔
ای سی پی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفوں پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کیس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا تھا۔
غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس کی کارروائی جاری ہے، تمام فریقین کو وضاحت کا موقع دینا ضروری ہے۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر نے ای سی پی کے 2 نئے ارکان سے حلف لیا، جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے خیبرپختونخوا اور بابر حسن بھروانا نے پنجاب سے رکن الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اکثر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
11 مئی کو پی ٹی آئی نے سی ای سی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت نے ان پر اعتماد کھو دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کے اعلان کے ایک روز بعد 16 اپریل کو پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ای سی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے اس کا رویہ پی ٹی آئی کے خلاف متعصبانہ قررا دیا۔
3 روز بعد عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکند سلطان راجا کا نام اسٹیبلشمنٹ نے تجویز کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا تھا کہ سکند سلطان راجا کا نام اسٹیبلشمنٹ نے اس وقت کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد تجویز کیا تھا، انہوں نے تجویز دی کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ایک آزاد ادارے کے ذریعے کیا جائے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی، کیونکہ ای سی پی نے وقت پر حلقہ بندیوں کی حد بندی مکمل نہ کرکے ’نااہلی‘ کا مظاہرہ کیا جس سے قبل از وقت انتخابات میں تاخیر ہوئی۔
21 اپریل کو لاہور میں ہونے والی ایک ریلی میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سکندر راجا کے متعصب ہونے کے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جھکاؤ اتنا واضح ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ن) میں عہدہ دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے 23 اپریل کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میں سکندر سلطان راجا کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو سی ای سی پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ ان کے تمام فیصلے پارٹی کے خلاف ہیں۔
26 اپریل کو پی ٹی آئی نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے۔
دریں اثنا سکندر سلطان راجا نے واضح کیا تھا کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں کام کر رہے ہیں اور ان کے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ریاستی اداروں پر حملے کا الزام عائد کیا۔


مشہور خبریں۔
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے
مارچ
فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے ایک خصوصی ذریعے نے المیادین کے ساتھ
مارچ
وزیر داخلہ نے نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
اگست
تل ابیب میں نیتن یاہو کو عوامی ہنگامے کا سامنا
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کی بڑی احتجاجی
اکتوبر
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ امریکہ نے یوکرین کو کیسے جنگ کے دلدل میں دھکیلا؟
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کی نہ صرف شدید
مارچ
سیکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی
دسمبر
ایران امریکہ جوہری مذاکرات کا مستقبل
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات عالمی سطح
اپریل
افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا وقت ختم
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ڈیبرا لائنز
جون