?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ بار نے نئی نہروں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سندھ پنجاب شاہراہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سندھ ہائیکورٹ بار سرفراز میتلو نے کہا کہ وکلاء برادری 18 اپریل کو سندھ اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کرے گی، اس حوالے سے جمعہ کے روز ڈھائی بجے ببرلو اور شکارپور کے مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے جن کا مقصد کینالز کی منسوخی کے مطالبے پر حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ کینالز پر جاری کام کو بند کردے، تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جب تک کینالز کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹس جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک دھرنے جاری رہیں گے، ہماری تمام سٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے وکلاء کا ساتھ دیں۔
سرفراز میتلو کا کہنا ہے کہ سندھ کے مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس معاملے پر حکومت سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا اور ملک بھر میں وفاقی فیصلوں کے خلاف بے چینی پائی جاتی ہے، سندھ میں دو مقامات پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی، سندھ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ وکلاء کے پرامن احتجاج کی حمایت کریں، کسی کو یہ جرات نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ وکلاء کے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرے۔
دوسری طرف سابق صدر مملکت عارف علوی نے نئی کینالز کے آرڈیننس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چند انکشافات کردیئے، امریکی ریاست ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں بات کرتے ہوئے انہوں نئے بتایا کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں بنانے اور سندھ کا پانی تقسیم کرنے کا آرڈیننس میرے پاس بھی آیا تھا، قسم کھا کر کہتا ہوں میں نے کہا "over my dead body” یہ تقسیم ممکن ہی نہیں کیوں کہ مجھے یقین تھا یہ ارسا ایکٹ کے اندر گڑبڑ کریں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ جب میرے پاس آرڈیننس آیا تو انہوں نے کہا کہ ارسا ایکٹ کے گورننس کو ہم نے بدل دیا، میرے پاس وزیر قانون آئے اور اس کے علاوہ بھی مجھ پر بہت پریشر آیا لیکن میں نے کہا میں اس پر دستخط نہیں کروں گا، میرا تعلق بھی سندھ سے ہے، ایسا نہیں ہوسکتا لیکن میرے جاتے ہی زرداری نے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کا نئا انتفاضہ کیسا ہو گا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی صیہونی حکومت کی جیلوں میں اپنے مشکل حالات بالخصوص
جون
بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی
جون
اسد عمر نے کورونا کی نئی لہرسے متعلق خبر دار کر دیا
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا سے متعلق خبردار کرتے
جنوری
بجٹ 2025-2024: حکومت کا امیروں کے لیے ٹیکس استثنٰی واپس لینے کی تجویز پر غور
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے افرادی قوت کے مقابلے
مئی
تحلیل شدہ بعث پارٹی کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف براہ راست امریکی حمایت سے ہوا
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک عراقی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ تحلیل شدہ
ستمبر
ٹرمپ کے تیس ملین حامی بائیڈن کو ہٹانے کے لیے تیار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی ماہر جان ہل مین نے اتوار کو کہا کہ
دسمبر
غزہ کے نصف باشندوں کو ذہنی مسائل کا سامنا:فلسطینی وزارت صحت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ محاصرے اور جنگ
اکتوبر
پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو
دسمبر