?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم جاری کیا، جسے پاکستان اور اس کے عوام کے لیے سعودی عرب کی حمایت کہا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون پر اس فیصلے سے آگاہ کیا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ اہمیت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم پاکستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان میں پہلی باضابطہ سعودی سرمایہ کاری ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 9 مئی کو پاکستان کی مخلوط حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف موجودہ حکومت کے قیام کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، وزیراعظم بننے کے دو ہفتے بعد شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور تعلقات کو مزید تعاون کی طرف آگے بڑھانے کی خواہش پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض لینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات اور بہت ساری شراکت داریاں ہیں خاص طور پر سلامتی، دفاع اور معیشت کے میدان میں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس
اپریل
بیت حانون آپریشن؛ صہیونی تجزیہ کار حیران، فلسطینی مجاہدین کی کامیاب حکمت عملی
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطین میں بیت حانون کے قریب فلسطینی مزاحمتی تحریک کے
جولائی
تل اویو میں اسرائیل کے لیے کوئی امن نہیں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی غزہ کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف جارحانہ
مئی
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر
جنوری
اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مسترد کرنے کے اپنے
اکتوبر
امریکہ روس تعلقات خاتمے کے قریب
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی
مارچ
پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان کا حکومت سے رابطہ
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف
مارچ