پنجاب میں بارش اور آندھی کے دوران حادثات، 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بارشوں اور آندھی کے دوران حادثات سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 زخمی ہوئے، کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 25 سے 27 جون تک بارش کے دوران 25 حادثات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چھت اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں، لاہور میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چھت گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت ہوئی، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، منڈی بہاء الدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک شخص چھت گرنے سے زخمی ہوا۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھنگ میں 2 افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ساہیوال میں چھت گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے، قصور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بہاولپور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، رحیم یارخان میں درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ملتان میں چھت گرنے سے 2 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہلم میں 2 افراد سیلابی نالے میں گرکر جاں بحق ہوئے، خانیوال میں ایک شخص کی آسمانی بجلی سے ہلاکت ہوئی، چنیوٹ میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

الشفاء اسپتال میں صہیونی جرائم انسانیت کی توہین

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے الشفاء اسپتال

یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو کا جرمانہ

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی

مغربی کنارے پر صیہونیوں کی جارحیت جاری 

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کے شمال اور مغربی کنارے کے مختلف

اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ

مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات

آئندہ امریکی انتخابات میں بائیڈن کامستقبل غیر یقینی

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: جو بائیڈن جو ریاستہائے متحدہ میں سب سے معمر صدر کا

اروگوئہ کا قدس میں سفارتی دفتر قائم

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا کہ میرا مقصد سفارتی

صیہونی،سعودی عرب اور خلیج فارس کے 4 ممالک کا حزب اللہ کے خلاف اجلاس

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے