?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام کے بعض علاقوں پر قبضہ، اس ملک کے خلاف صیہونی جارحیت اور دہشتگرانہ حملوں سے شام کی سیاسی خودمختاری اور ارضی سالیمت کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے شام کی سیاسی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شامی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس بحران کا حل پُرامن طریقوں، بین الاقوامی حقوق کی پاسداری اور شام کی سیاسی خودمختاری اور ارضی سالیمت کے تحفظ اور احترام کے ساتھ ہوگا ، اس سلسلے میں شام پر بیگانہ قوتوں کے قبضے کا اختتام اور شام کی از سر نو تعمیر اس مہم کے حصول کی ابتدائی ضروریات ہیں۔
مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ شام کے بعض علاقوں پر قبضہ، اسرائیل کی جارحیت اور دہشتگرانہ حملوں سے شام کی سیاسی خودمختاری اور ارضی سالیمت کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفیر نے سیاسی سطح پر شامی بحران کے حل میں ملکی آئین ساز کمیٹی کے کردار پر زور دیتے ہوئے جینوا میں شامی آئین ساز کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کے انعقاد میں سہولیات فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے شامی امور کی قدردانی کی،ایرانی سفیر نے 25 سے 29 جولائی تک منعقد ہونے والے شامی آئین ساز کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games
?️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
یمن کے ہاتھوں امریکہ کی شکست؛42 حملے، پسپائی اور جنگ کا اختتام
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی فورسز کے 52 دنوں میں 42 حملوں کے بعد
مئی
اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
جولائی
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
اقوام متحدہ کے اہلکار حماس کی مکمل حمایت کرتے ہیں
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
اگست
کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
?️ 1 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) آرٹس کونسل آف پاکستان میں دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول
نومبر
برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے خلاف انسانی
فروری
رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کی غیرمعمولی جنگ اور وحشیانہ حملوں،
جون