اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی جاری، متعدد فلسطینیوں کو کچل کر زخمی کردیا

اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی جاری، متعدد فلسطینیوں کو کچل کر زخمی کردیا

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں وہیں دوسری طرف یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی بھی جاری ہے اور یہودی آبادکاروں نے متعدد فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل کر زخمی کردیا۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے باہر نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کل سوموار کو فلسطینی شہری ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے قبلہ اول آ رہے تھے کہ ایک یہودی آبادکار  نے گاڑی ان پر چڑھا دی  جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے، یہودی آباد کار فلسطینی نمازیوں کو زخمی کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکار کچھ فاصلے پر کھڑی تماشا دیکھتی رہی اور اس نے یہودی آبادکار کو فلسطینیوں پر گاڑی چڑھانے سے نہیں روکا۔

دوسری جانب قابض صہیونی پولیس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق شمالی فلسطین کے شہر حیفا اور الناصرہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینیوں کی گرفتاریاں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اور القدس میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف  احتجاج کی پاداش میں کی گئی ہیں۔

شمالی فلسطین کے ان دونوں شہروں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے القدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر تشدد اور الشیخ جراح کے مقام پر بسنے والے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

حیفا میں شاہراہ بن گوریون پر سیکڑوں فلسطینیوں‌ نے الشیخ جراح اور مسجد اقصیٰ کی حمایت میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکا نے ٹریفک بند کردی، انہوں‌ نےہاتھوں‌ میں الشیخ جراح، مسجد اقصیٰ اور القدس کے ساتھ یکجہتی کے نعروں‌ پر مشتمل پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

مشہور خبریں۔

سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا۔ مصدق ملک

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا

حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی

امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں پانچویں بار کمی کے لیے ووٹنگ

?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیموکریٹس کے سینیٹ رہنما چک شومر نے اعلان کیا ہے

ایران کے اندازے درست ثابت ہوئے، معاشی دباؤ بھی کارگر نہیں:فارن افیئرز

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں:فارن افیئرز کے مطابق ایران نے امریکی فوجی اور معاشی دباؤ

سندھ حکومت نے عید کے موقع مزید پابندیاں عائد کر دیں

?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی

کاٹز کی اسرائیلی دھمکی پر تحریک انصار اللہ کا ردعمل: "ہم مجرم کو دھمکیاں دینے نہیں دیں گے

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح

اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر

یورو، پانڈا بانڈز کے اجرا میں حکومت کی ناکامی معیشت کو دباؤ میں ڈال سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے