غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی

یورپی

?️

سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کیے بغیر اعلان کیا کہ اس علاقے میں فلسطینی عوام کے حالات اس سے بدتر نہیں ہو سکتے۔

العربیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بریل نے آج اس یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امن عمل کو آگے بڑھانے کے بجائے دو ریاستی حل پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ پر حملہ اسرائیل کی ڈیٹرنٹ طاقت کو بحال کر سکے گا،صیہونی میڈیا کا کیا کہنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ آج سے میں امن عمل کی بات نہیں کروں گا میں دو ریاستی حل چاہتا ہوں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے ابتر حالات کے بارے میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال جو اس وقت حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے محاصرے میں ہے، اس سے بدتر نہیں ہو سکتی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کے روز غزہ میں فلسطینی شہریوں کے دل دہلا دینے والے قتل پر اسرائیل کی مذمت کی اور نیتن یاہو کی فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کی مخالفت کو ناقابل قبول قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ 77+ چائنا گروپ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میرے دور میں اسرائیل کی فوجی کار وائی نے وسیع پیمانے پر تباہی اور عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے دل دہلا دینے والا اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، ہمیں مشرق وسطی کے خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

در ایں اثنا غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے صیہونی حملوں میں 25000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ علاقے کے 2300000 رہائشیوں کا ایک اہم حصہ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گیا ہے۔

یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق انٹونیو گوٹریس نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل کو قبول کرنے سے انکار مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ریاست کے حق سے انکار سے تنازعے کو طول ملے گا اور عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن جائے گا۔

مزید پڑھیں: غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت

کمپالا میں ہونے والے اجلاس میں جنوبی افریقہ، ایران، چین، ترکی، کیوبا، بھارت اور ویتنام سمیت درجنوں ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں،چین کا گروپ آف 77+ 134 ترقی پذیر ممالک کا ایک گروپ ہے جو عالمی جنوب میں ممالک کے مشترکہ مفادات کی حمایت کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کا مبینہ آڈیو لیکس کے تدارک کیلئے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو خط

?️ 20 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین

بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ،

خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ

صیہونیوں کی یرغمالی سیاست سے ٹرمپ کے غزہ پلان تک

?️ 26 اکتوبر 2025صہیونی حکومت جنگ بندی پر عمل درآمد کے بجائے اپنے قیدی فوجیوں

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال، طیارہ سعودی عرب میں اتر گیا

?️ 30 ستمبر 2026سچ خبریں:دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں

عراقی خاک کو کسی بھی ملک کے خلاف حملے کے لیے استعمال کیے جانے کی مخالفت 

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:شیعہ ہم آہنگی فریم ورک، جو عراق کی پارلیمان کی

سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)

بائیڈن کا یوکرین کو 1.25 بلین ڈالر کی عسکری امداد بھیجنے کا فیصلہ

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت نے رواں ہفتے یوکرین کے لیے 1.25 بلین ڈالر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے