?️
شام سے کوئی حتمی مفاہمت نہیں ہوا:نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ شام کے معاملے پر امریکہ کی نگرانی اور ثالثی میں رابطے اور اجلاس جاری ہیں، تاہم اب تک کسی قسم کا باضابطہ معاہدہ یا مفاہمت طے نہیں پائی۔
نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ شام کے حوالے سے دو طرفہ مشاورت کے دائرے میں گفتگو ہوئی ہے لیکن ان مذاکرات میں کوئی نمایاں پیش رفت حاصل نہیں ہو سکی۔
اس بیان کے برعکس، نیتن یاہو نے پیر کی صبح دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور دروز فرقے کی سلامتی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
اسرائیلی چینل 14 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل شام کی سرزمین، بشمول جبل الشیخ اور دمشق کے قریب بعض علاقوں سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
شامی قانونی مرکز “سِجل” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے نومبر کے مہینے میں شام کی زمین اور فضائی حدود کی 218 مرتبہ خلاف ورزی کی، جن میں زمینی دراندازیاں، فضائی حملے، چیک پوسٹس کا قیام، فائرنگ کے واقعات، ہلاکتیں، گھروں پر چھاپے، میزائل و توپ خانے کے حملے اور شہریوں کی گرفتاریاں شامل تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قنیطرہ صوبہ ان خلاف ورزیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ رِیف دمشق کے علاقے بیت جن پر حملہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سب سے خونریز کارروائی قرار دیا گیا۔
نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں قابض فوجیوں کی عیادت کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ دمشق سے لے کر مقبوضہ فلسطین کی سرحد تک شام کے جنوب کو غیر فوجی علاقہ قرار دیا جائے۔
انہوں نے جبل الشیخ (حرمون) سے اسرائیلی انخلا کو بھی اسی شرط سے مشروط کیا اور کہا کہ اسرائیل شام سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، مگر اس کے لیے کئی شرائط پوری ہونا ضروری ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے “تاریخی موقع” کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل کے لیے ضروری ہے کہ وہ شام کے ساتھ مضبوط اور حقیقی مکالمہ برقرار رکھے۔
بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی ڈھانچوں اور مراکز پر حملے تیز کر دیے ہیں اور گزشتہ مہینوں میں متعدد بار بمباری کی ہے، جبکہ جولان کی مقبوضہ سرحدی پٹی سے آگے بڑھ کر درعا اور قنیطرہ کے بعض علاقوں پر بھی قبضہ مضبوط کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان مذاکرات کا انعقاد، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر
ستمبر
برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 10 مارچ 2021کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا
مارچ
قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے عراقی وزیر خارجہ کی 5 تجاویز
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن
اگست
زیلنسکی کا یوکرین کے لیے امریکی امداد پر اعتراض
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں، امریکہ جنگ میں یوکرین
فروری
عراق میں الہول کیمپ کے ساتھ امریکہ کا کھیل
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: الہول کیمپ سے داعش کے دہشت گردوں کے خاندانوں
ستمبر
سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی
?️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا
مئی
امریکی صدور کی جاری کہانی: ٹرمپ اور روبیو طیارے کی سیڑھیوں پر گر پڑے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: اس ملک کے صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر امریکی صدور
جون
کثیر الجماعتی کانفرنس کا سندھ کے تحفظات کو دور نہ کرنے پر مردم شماری نتائج قبول نہ کرنے کا انتباہ
?️ 18 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کثیر
مارچ