اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی

?️

لاہور: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، مگر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی نہیں آئی، اب آئی ایم ایف رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سرمایہ کاری تو کیا وہاں تو شفافیت بھی نہیں ہے، من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں ڈھائی سال سے قید کر رکھا ہے اور اب آئی ایم ایف بتا رہا ہے 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوگئی، بتائیں کن لوگوں سے ریکوری ہوئی؟ ان کے نام کیا ہیں؟ کون سی سزائیں ملیں؟ ہمیں لسٹ چاہیئے۔

شہباز حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ 3 ماہ تک چھپائے رکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کیوں حکومت تین ماہ تک رپورٹ دبا کر بیٹھی رہی؟ آئی ایم ایف نے دباؤ ڈالا تو رپورٹ پبلک ہوئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف باہر ممالک میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ مجھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، ابھی آئی ایم ایف کی رپورٹ میں آیا ہے 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ سو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی مگر ایک بلین ڈالر بھی نہیں آئی، اب آئی ایم ایف رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سرمایہ کاری تو کیا وہاں تو شفافیت بھی نہیں ہے، من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ کہہ رہی ہے یہ لوگ ایسی پالیسی بناتے ہیں جس سے امیر اور زیادہ امیر اور غریب کو غریب رکھا جاتا ہے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے جھوٹے کیس میں ڈھائی سال سے جیل میں ڈال کر رکھا ہے جس کیس کی بنیاد نہیں ہے، عمران خان پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگاکر جیل میں ڈالا ہے مگر 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ہے، یہ دھاندلی شدہ الیکشن کے نتیجے میں حکومت میں آئے ہیں، ان کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود اور لیڈرشپ کو آپ نے جھوٹے کیسز میں جیل میں ڈالے رکھا ہے اپنی جعلی حکومت قائم رکھنے کے لیے یہ سب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں غیر آئینی ترمیم مزید معیشت کو تباہ کرے گی، جب شفافیت نہیں ہوتی تو ملک میں انویسٹر نہیں آتا، آپ خود ججز لگائیں گے اگر انویسٹر کا گورنمنٹ آرگنائزیشن سے کوئی جھگڑا ہوگیا تو انویسٹر کہاں جائے گا؟ ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے آج مطالبہ کرتے ہیں کہ ان 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں کی لسٹ فراہم کی جائے، وہ اشرافیہ کون ہیں جنہوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، نیب نے بتایا 5300 ارب کی ریکوری کی، فہرست کہاں ہے؟ کس سے کی ہے؟ قومی خزانے میں 5300 ارب آئے تو گئے کہاں ہیں؟ لوٹنے والے کون تھے؟ کیا اِن کو ٹانگنا نہیں چاہیئے؟

مشہور خبریں۔

شمالی شام سے انخلا کے لیے ترکی کی تین شرطیں

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:ترکی نے شمالی شام سے اپنی فوج کے انخلا کے لیے

پاکستان کو کھل کر ایران کے ساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

بائیڈن عرب نیٹو کے قیام میں ناکام رہے: مصری صحافی

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:    مصری صحافی مصطفی بکری نے کہا کہ جدہ سربراہی

ارجنٹائن سے لے کر قطر فلسطین کی گونج

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی غاصب حکومت کے

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد محکموں کو بند یا ضم کرنے کی تجویز

?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق اعلیٰ

ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں امریکی اہلکار کی بکواس

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے مائیک والٹز نے واشنگٹن کے

ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی

کیا دمشق اور عرب ممالک کے تعلقات بحالی کی راہ پر گامزن ہیں؟

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے شام کے صدر کے عمان کے دورے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے