🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں میں سے ایک نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل صیہونی حکومت کے فوجی اور سکیورٹی ڈھانچے کے لیے سب سے اہم خطرہ ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے اس حکومت کی فوج کے ایک ریزرو جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیل کی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے لیے سب سے اہم خطرہ ہیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اسرائیل کی فوج کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ریزرو افسر اور سابق کمانڈر اسرائیل زیف کے حوالے سے کہا کہ سید حسن نصراللہ تباہی کے بعد سے اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کے لیے سب سے اہم خطرہ ہیں اس لیے ان کے طرز عمل، کردار اور رویے کی نگرانی ہمیشہ میرے اور دوسرے سینئر اسرائیلی افسران کے ایجنڈے پر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر نصراللہ کو ہمیشہ سنجیدگی سے لینا چاہیےوہ اپنی بات کے پکے ہیں، آپ ان کے ارادوں کو کبھی نہیں سمجھ پائیں گے، اس شخص کے قول و فعل ایک ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ کی جو باتیں ہم سنتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے ہتھیار ڈال دیے ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتوں کے دوران کہا گیا تھا کہ اسرائیل ستمبر میں گیس نکالنے کا کام شروع کردے گا لیکن اب یہ مسئلہ اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے، اس صورتحال کے بعد المیادین اور المنار جیسے ذرائع ابلاغ ، جو حزب اللہ سے وابستہ ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سامنے پسپائی اختیار کر لی ہے اور گیس نکالنا ملتوی کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسمبلیوں کی تحلیل پر عمران خان الیکشن کرا کے کیا کرے گا
🗓️ 7 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا
دسمبر
نیوزی لینڈ، انگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی پرہمایوں سعیدکا ردعمل
🗓️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے نیوزی لینڈ،
ستمبر
اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 20 مئی 2021لندن (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں
مئی
کیا دہشت گردی کا مقابلہ کرنا صرف فوج کا کام ہے؟وزیراعظم کی زبانی
🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی
جون
الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہےاور بغیر کسی خوف کے فیصلے کرتا رہے گا۔
🗓️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ
جون
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
ستمبر
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی تعداد
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایک اہم ویڈیو پیغام
اکتوبر