سوڈانی عراق سے غیر ملکی فوج کے فوری انخلا کے خواہاں 

سوڈانی

🗓️

سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملکی سرزمین میں اتحادی فوج کی موجودگی کو علاقے میں عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے ملکی سرزمین سے فوری انخلاء پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے اپنے ملک کی سرزمین سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا فوری اور منظم انخلا چاہتے ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اتحاد سے انخلاء کے خواہاں ہیں کیونکہ عراق اب دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسے اپنی سرزمین پر اپنی مکمل خودمختاری کا استعمال کرنا ہوگا۔

عراق کی الفرات خبر رساں ایجنسی کے مطابق السوڈانی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کی موجودگی کے خاتمے سے مزید کشیدگی اور اندرونی اور علاقائی سلامتی کے مسائل میں الجھنے سے بچ جائے گا۔

السوڈانی نے کہا کہ عراق دوطرفہ تعلقات قائم کرنے اور اتحادی ممالک بشمول امریکہ سمیت عراقی سیکورٹی فورسز کی تربیت اور مشورے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی خریداری کے شعبوں میں سیکورٹی تعاون میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے جاری رہنے کو دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہونے والا قرار دیا اور کہا کہ امریکہ ہمارا دشمن نہیں ہے اور ہم اس کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں لیکن اگر یہ کشیدگی جاری رہی تو اس سے ان تعلقات پر اثر ضرور پڑے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی جنگ کا خاتمہ ہی علاقائی کشیدگی کے خطرے کو روکنے کی واحد ضمانت ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے قطیف شہر میں ایک نوجوان کا سر قلم

🗓️ 3 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام کےاس ملک کےجوانوں کے خلاف تازہ ترین اقدام میں

امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

🗓️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے

میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل

🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ

کیا اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو نہیں مارتا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بمباری میں اب

ایک سال میں بی بی سی کے خلاف لاکھوں عوامی شکایات

🗓️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو

وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل

امریکہ روس کے بہانے چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا بند کرے:چین

🗓️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھے بتائیں، بلاول

🗓️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے