?️
سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور اماراتی میڈیا کے مطابق بن سلمان عمان کے اپنے دورے کے اختتام پر منگل کو مسقط سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے طریقوں اور مواقع نیزدوستانہ تعلقات پر بات چیت کی،اس کے علاوہ انھوں نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور خلیج فارس تعاون کونسل نیز عرب ممالک کے مشترکہ اقدامات کو فعال کرنے کی اہمیت اور متعدد علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں فریقوں نے ترقی اور پیشرفت کے ایک اہم ستون کے طور پر علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یادرہے کہ سعودی ولی عہد نے جی سی سی سربراہی اجلاس جس کی میزبانی اس ماہ ان کے ملک میں ہونے والی ہے ،سے قبل پیر کو گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کا دورہ شروع کیا، سعودی میڈیا نے پہلے بتایا تھا کہ محمد بن سلمان عمان، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کا دورہ کریں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں پیش آنے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد خلیج فارس کے عرب ممالک کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی لابی کہاں کہاں قابض ہے؟ ترک صدر
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج انقرہ میں نئے تعلیمی سال
اکتوبر
کیا امریکہ کو یمن پر حملے کا علم تھا ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ
دسمبر
نیتن یاہو کچھ بول کیوں نہیں رہے؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے چند
اکتوبر
رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب
جنوری
چوری کے معاملے میں عراقی کے چار سابق اہلکاروں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:عراق کی وفاقی حکومت کی شفافیت کمیٹی نے اس ملک کی
مارچ
صدی کے سب سے بڑے جھوٹ کی برسی
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا کہ 5 فروری 2023
فروری
لبنان میں داعش کے وابستہ گروہ گرفتار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے جنوب میں شامی سرحد
اگست
افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف
?️ 21 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ
اکتوبر