?️
سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع ریڈیو ٹیلی ویژن کی عمارت پر بمباری کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اس بار جارح سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعا میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت اور ٹاور کو نشانہ بنایا جبکہ چند روز قبل صنعا کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے کے ٹاوروں کو نشانہ بنایا گیا تھا،جارح سعودی اتحاد نے اسی طرح صنعا کے رہائشی علاقے جربان پر بھی بمباری کی، آخری اطلاع ملنے تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تھی۔
چند روز قبل بھی جارح سعودی اتحاد نے دارالحکومت صنعا کے "النهدین” "الحفا” اور "السبعین” کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا،جارح سعودی اتحاد نے حالیہ ہفتوں کے دوران یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج کی آپریشنل کمان نے بھی اس ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کی خبردی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد اوراس کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف سعودی حکومت اوراس کے اتحادیوں کے حملوں اورجارحیت کا سلسلہ مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہے، ان حملوں میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔
یمن پر سعودی اتحاد کی فوجی جارحیت میں اس ملک کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں اور بری ، بحری و فضائی محاصرے کے نتیجے میں یمنی عوام کو غذائی اشیا اور جان بچانے والی دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے
اکتوبر
IRGC کو یورپ میں دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا، وجہ ؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بوریل نے یورپی
ستمبر
300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے
ستمبر
اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اسحاق ڈار نےایوان میں منی بل رپورٹ
مئی
پٹرول مصنوعات کی قیمت میں11روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات
نومبر
یورپ کا اسرائیل سے ایک اہم مطالبہ
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کے
جولائی
بجلی اپنی معمول پر آگئی
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر