?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے اور ان کے خلاف خطرناک سازشیں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی و معاشی صورتحال اور بھارت کی طرف سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششوں پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور قریباً دس لاکھ بھارتی فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں ان کی شہری آزادی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے کہاکہ وہ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے ساتھ ملکر کر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال پر غور وخوض کیلئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر راضی کریں۔
غلام احمد گزار نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے پاکستان، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔
میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی ایکشن کمیٹی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں تنظیم کے بانی میر واعظ مولوی محمد فاروق، شہدائے حول اور حریت رہنما خواجہ عبدالغنی لون کو انکی عظیم قربانیوں پر شاندار خراج عقید ت پیش کیا۔
بیان میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کو منوانے اور تنظیم کے بانی کے خواب کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد پرامن طریقے سے اور صبر و تحمل کے ساتھ جاری رکھنے کا عز م ظاہر کیا گیا۔
حریت رہنما جاوید احمد میر نے سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اور اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے قتل پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
دریں اثناء بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے اہرہ بل میں ایک مذہبی تقریب کو روکنے کے لئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی اور لوگوں کو ہراساں کیا، مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے تقریب کو روک دیا اور کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا۔


مشہور خبریں۔
تاجکستان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 11 جولائی 2021دوشنبہ (سچ خبریں) تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں شدید
جولائی
امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی
اگست
عباس ملیشیا کا فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کا قتل، ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے شروع کردیئے
?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکن نزار
جون
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
قابضین کی جیلوں سے غزہ کے بچوں کی خوفناک داستانیں
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا ہونے کے
مارچ
غزہ کے ساتھ دنیا کی غداری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تمام ممالک پر زور
دسمبر
سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع، منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی
اگست
پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، جے یو آئی قائد حزب اختلاف کیلئے محمود خان اچکزئی کی حمایت پر رضامند
?️ 29 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں
اکتوبر