کابل ائیرپورٹ پر افراتفری پی آئی اے کا آپریشن معطل

پی آئی اے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور ائیرپورٹ عملہ نہیں ہے اور رن وے پُر ہجوم ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
پی آئی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوایشن سے مشاورت کے بعد کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کوخصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی تھی۔ جس کے بعد افغانستان سے امریکہ اور اتحادی افواج کی واپسی کے بعد طالبان کے بڑھتے ہوئےکنٹرول کے باعث پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اےکا آپریشن شروع ہوا اور آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔

جبکہ آج صبح پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے کابل سے مزید پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے حکام نے کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی آئی اے حکام نے آج 16 اگست کو افغانستان کے شہر کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ، ان تین پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں ککو کابل سے نکالا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کئی ممالک کے سفارتخانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کے لیے بھی ان سے رابطے میں ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی ایئر لائن کا کابل میں عملہ فعال اور قومی جذبے سے سرشار اپنا کام سرانجام دے رہا ہے، پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ تمام پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں آنے کے لیے کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری

فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا

?️ 23 جون 2021فلپائن (سچ خبریں)  فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی

صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ

’معاشی تباہی، بنیادی حقوق پر یلغار کےخلاف‘ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی تیاریاں مکمل

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پٌی ٹی آئی) آج پنجاب کے

الجزائر اور فرانس کے درمیان نوآبادیاتی ماضی پر تنازع، تاریخی یادداشت کا بحران بدستور برقرار

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:الجزائر کی آزادی کو چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے

صہیونی میڈیا نے شام میں نئے روسی ریڈار سسٹم کے بارے میں تشویش ظاہر کی

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: روسی فوج نے حال ہی میں شام میں طیاروں، ہیلی

روپے کی قدر میں بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 17 پیسے سستا

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلسل 3 سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے

طیبہ گل الزامات: ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے