?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔صحافی منظور سلہری اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ وزیراعظم کے انٹرویو نے یہاں کے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے امریکی میڈیا کو انٹرویوز کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی امریکی حکام سے باضابطہ ملاقاتوں سے پہلے وزیراعظم کا انٹرویو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن میں دونوں ممالک کے اہم عہدیداران کی ہونے والی ملاقاتوں میں اس انٹرویو کی بازگشت ضرور سنائی دے گی،پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان مختلف ذرائع استعمال کرکے امریکا کو باور کروا رہا ہے کہ پاکستان نئی سمت اختیار کر کے اپنی نئی فارن پالیسی پر گامزن ہے۔
امریکی حکام وزیراعظم کے حالیہ انٹرویوز کا بغو جائزہ لے رہی ہے۔کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور ملٹری قیادت کے ایک پیجپر ہونے سے دنیا میں پاکستان کا وقار بہت بلند ہوا۔
آپ دیکھیں کہ صدر جوبائیڈن وزیراعظم کو واشنگٹن آنے کی باضبطہ دعوت دیں گے کیونکہ پاکستان کو پتہ ہے اس خطے میں پائیدار امن کے لیے اس کی اہمیت کتنی اہم ہے جس کو امریکا سمیت دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی۔امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکا نے صورتحال بہت خراب کردی ہے۔وزیر اعظم نے امریکا کو افغانستان میں فوجی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسا کبھی تھا ہی نہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھ جیسے لوگ جو کہتے رہے کہ فوجی حل ممکن نہیں، جو افغانستان کی تاریخ جانتے ہیں، ہمیں امریکا مخالف کہا گیا، مجھے طالبان خان کہا جاتا تھا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب امریکا کو یہ احساس ہوا کہ افغانستان میں کوئی فوجی حل نہیں ہے بدقسمتی سے امریکی اور شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن فورسز نیٹو، سودے بازی کی پوزیشن کھو چکے تھے۔انہوںنے کہاکہ امریکا کو بہت پہلے سیاسی تصفیے کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جب افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب نیٹو فوجی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ ایک مرتبہ جب انہوں نے فوج کو بمشکل 10 ہزار کر دیا تھا اور پھر جب انہوں نے انخلا کی تاریخ بتادی تھی تو طالبان نے سوچا کہ وہ جیت گئے ہیں اور اس وجہ سے اب انہیں سیاسی حل کے لیے مجبور کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
جب انٹرویو لینے والے نے سوال کیا کہ کیا ان کا خیال ہے کہ طالبان کی بحالی افغانستان کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے تو وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس کا واحد نتیجہ ایک سیاسی تصفیہ ہوگا جو جامع ہو۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ طالبان اس حکومت کا حصہ ہوں گے۔ہمسایہ ملک افغانستان کی صورت حال کو وزیر اعظم نے بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں افغانستان خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے تو وہاں پر یہ مسئلہ بھی درپیش ہے کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ بدترین صورت حال ہے کیونکہ تب ہمیں دو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جن میں سے ایک مہاجرین کا مسئلہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ پہلے ہی پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور ہمیں جو خدشہ لاحق ہے وہ یہ ہے کہ ایک طویل خانہ جنگی مزید مہاجرین کو لائے گی اور ہماری معاشی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ہم مزید آمد برداشت کرسکیں۔دوسرے مسئلے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی ایک ممکنہ خانہ جنگی ’پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس نے بے مثال فتح حاصل کی ہے: ایہود بارک
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی سابق وزیر اعظم ایہود باراک کے
ستمبر
کراچی کو موسم گرما اضافہ بجلی ملے گی
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر
مارچ
اسلام آباد مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز، قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔ طاہر اشرفی
?️ 12 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے
اپریل
خود ہی علاقہ سے چلے جاؤ ورنہ مہنگا پڑے گا؛قدس فورس کے کمانڈر کا امریکہ کو انتباہ
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ
دسمبر
حکومت نے 60 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگا گیا
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کی ٹیکس مشینری نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے
مارچ
2025 یورپ میں امیگریشن کے قوانین کو سخت کرنے کا سال
?️ 28 دسمبر 2025 2025 یورپ میں امیگریشن کے قوانین کو سخت کرنے کا سال
دسمبر
غزہ پر صیہونی قبضے کے سلسلہ میں بائیڈن کا بیان
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی
اکتوبر
نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے
فروری