?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں ہے، افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں جنگ کے بجائے امن کو موقع دینا چاہئے، پاکستان اور افغانستان کو ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، چاہتے ہیں کہ دائمی امن کے لیے تمام افغان اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل حکومت قائم ہو۔
اسلام آباد میں پاک افغان میڈیا کانفرنس سے چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنے فیصلے خود کرے، پاکستان صرف سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 70 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا، توقع ہے افغان میڈیا پاکستا ن کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کو باہر سے نہیں چلایا جا سکتا، میرا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ہے، حکومت کو اس مؤقف پر عسکری اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک افغان یوتھ فورم کے اراکین سے ملاقات کے بعد ان کے سوالات کے جواب دیئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب کھیل کے لیے وقت نہیں، بہت سے دیگر مسائل ہیں، افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں جتنی بہتری آئی ہے کسی ٹیم میں نہیں آئی۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ازبکستان کے ساتھ مزار شریف پشاور ریلوے لائن کے لیے پہلے ہی سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مستقبل کی تمام اقتصادی حکمتِ عملیوں کا انحصار افغانستان میں امن سے منسلک ہے، پاکستانی عوام افغان عوام کو پڑوسی کے بجائے بھائی سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلام ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور، 2 میں توسیع
?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین
مئی
حزب اللہ کا نیا میزائل؛ روئٹرز کی زبانی
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے بدھ کی رات خطے میں
نومبر
صیہونی فوجی کمانڈروں کا نیتن یاہو کو جنگ ختم کرنے کا مشورہ
?️ 4 جون 2026سچ خبریں:صیہونی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے نیتن یاہو کو خبردار کرتے
جون
ہم امریکی منصوبے کے تمام پہلوؤں سے متفق نہیں ہیں: زلنسکی
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زلنسکی نے جمعرات کے روز یورپی یونین
دسمبر
غزہ میں جنگ کے بعد دوسرا دن؛حماس کی فتح کا جشن اور اسرائیل کی ناکامی
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد القسام بریگیڈز کے نقاب پوش
جنوری
گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے
اپریل
اسرائیل کو لفظ ڈیٹرنس کو الوداع کہنا چاہیے: عبرانی میڈیا
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:والہ نیوز کے عبرانی زبان کے اڈے کے سینئر عسکری تجزیہ
مئی
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں
فروری