سری لنکا میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ

سری لنکا

🗓️

سچ خبریں:سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال کے خلاف عوامی مظاہروں کے بعد ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،ایمرجنسی لگنے کے بعد سکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوں گے،خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے،حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سری لنکن صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سکیورٹی اور امن عامہ کے تحفظ کیلئے کیا گیا،سری لنکن وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 50 ملین ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔

سری لنکا کی بار ایسوسی ایشن نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے صدر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں اور عوام کے بنیادی حقوق کا احترام اور انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور سری لنکن حکام کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر پیر کو ورچوئل ملاقات ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

محدود سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، انتخابی اتحاد میں نہیں جائیں گے، رانا ثنااللہ

🗓️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں 

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن فتحی

برآمدی اہداف پورے کرنے میں ناکامی، آٹوموبائل اسمبلرز کے مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس معطل

🗓️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت صنعت و پیداوار نے مبینہ طور پر

بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی

🗓️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے

صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت

🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی

اسرائیل کے دفاعی نظام کی تفصیلات

🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot نے اسرائیل کے خلاف

دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف

🗓️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے

مغرب دنیا پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟امریکی نامہ نگار کی زبانی

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے