?️
سچ خبریں:عراقی شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ان کے اور عالمی کیتھولک رہنما کے درمیان نجف اشرف میں ملاقات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی شیعوں کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نےنجف اشرف میں ان کے ساتھ کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران موجودہ دور کے انسانوں کو درپیش بڑے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے ،دنیا کے بہت سے ممالک خصوصا فلسطینی عوام مقبوضہ علاقوں میں ظلم ، غربت ، بنیادی آزادیوں اور معاشرتی انصاف کے فقدان نیز جنگ اور معاشی محاصرے کا شکار ہیں لہذا مذہبی اور روحانی پیشواؤں کو ان تکلیفوں کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئےاور متعلقہ پہلوؤں کے سلسلہ میں منطق اور دانشمندی کو اپنے کاموں میں سرفہرست رکھیں۔
بیان کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے کہاکہ مختلف مذاہب اور افکار کے مابین حقوق کے احترام اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام معاشروں میں پرامن بقائے باہمی اور انسانی یکجہتی کے لئے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے،واضح رہے کہ آیت اللہ سید علی سیستانی اور پوپ فرانسس کی گفتگو نجف اشرف میں اس مرجع عالی قدر کی رہائش گاہ پر بند دروازوں کے پیچھے ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔


مشہور خبریں۔
ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
مئی
اللہ نے انسان کو زمین پر انصاف کے لیے بھیجا ہے:عمران خان
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر
جولائی
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر
جنگ سے یمنی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کو 12 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے عہدیداروں نے اس ملک کے
ستمبر
200 ممتاز امریکی وکلاء کی دی ہیگ میں اسرائیل مخالف پٹیشن کی حمایت
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے 200 نامور ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے
جنوری
مغرب پر اندھے اعتماد کا خطرناک نتیجہ
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:لیبیا میں قذافی کی حکومت کا انجام، صرف داخلی ناکامی
جون
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی
فیس بک کا ایک عہدیدار نیتن یاہو کی کابینہ میں کام کرنے کے لیے مقرر
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے مقبوضہ
جنوری