?️
گوانگژو: (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سائنسی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک کا دوسرا مرحلہ جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔
گوادر پرو کے مطابق بیجنگ جینومکس انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے ماہرین کیلئے جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 500 تربیتی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے جو چین-پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت تعاون کو انفراسٹرکچر سے بڑھ کر صحت، غذائی تحفظ اور جدید سائنسی تحقیق تک وسعت دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے گوانگژو میں بی جی آئی ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران اس اقدام کو پاکستان کی ترقی کیلئے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ، جو جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے، صحت، خوراک کے تحفظ اور اختراعات کے میدان میں نئی راہیں کھولے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اب انفراسٹرکچر سے آگے بڑھ کر سائنسی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جینومکس کا کردار مستقبل میں صحت عامہ، خوراک کی خودکفالت اور مجموعی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے چینی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ماہرین کو بین الاقوامی سطح پر تربیت کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔
گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ سی پیک پر 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔ ان کا دورہ گوانگژو، ژوژو اور چانگشا کے مختلف شہروں میں سائنسی، ٹیکنالوجی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر مرکوز ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پٹی انسانی تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک کا انتباہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں نے ایک بیان میں
دسمبر
غزہ پر حماس حکمرانی برقرار
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: 2001 میں شالیت کے تبادلے کے معاہدے کے معماروں میں
فروری
اسحاق ڈار کا او آئی سی میں بیان
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین
اگست
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر
سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے
?️ 4 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے
دسمبر
مسجد اقصی کو بچانے کی دعوت
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:قدس بین الاقوامی فاؤنڈیشن نے صیہونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد
مئی
20 سال پرانے زخم پر امریکی نمک
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، کردستان ریجن کے وزیر اعظم کی واشنگٹن کی حالیہ
جون
ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورۂ اور 2017 کے دورے کے درمیان فرق
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: خلیج فارس اور سعودی عرب اپنے جغرافیائی و استراتژک اہمیت، توانائی
مئی