?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ خفیہ دستاویزات چوری کرنے والی سب سے بڑی سلطنت ہے جواپنے اتحادیوں کی سلامتی کے دفاع پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کو ان اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کی جاسوسی کر رہا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ وقت کے ساتھ ثابت ہوچکا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کی ہیکنگ اور چوری کرنے میں اور نہ صرف اپنے حریفوں بلکہ اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کی سب سے بڑی سلطنت ہے، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ریاستہائے متحدہ دستاویزات کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل اور چوری کا ایک حقیقی سرغنہ ہے حتی کہ اس کے اتحادی بھی اسے ناقابل انکار حقیقت مانتے ہیں۔
ویبنن نے کہا مزید کہا کہ امریکہ سائبرسکیوریٹی کے تحفظ کا دعوی کرتا ہے لیکن یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ امریکہ در حقیقت سائبر سکیوریٹی پروٹیکٹر نہیں ہے بلکہ وہ اپنے حریفوں کو دبانے کی کوشش کرتا ہے ، حقیقت میں وہ اپنے اتحادیوں کی سلامتی کا دفاع نہیں کرتا ، بلکہ ان پر اپنی بالادستی برقرار رکھنا چاہتا ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ دنیا کے سامنے اس بات کی وضاحت کرے کہ آیا اس کے اقدامات انٹلی جنس قوانین اور اس کے حلیفوں کے ساتھ سرحد پار سے معلومات کے بہاؤ کے معاہدے کی روح پر عمل پیرا ہیں ، یا یہ ‘صاف نیٹ ورک’ کے بجائے ‘متاثرہ نیٹ ورک’ استعمال کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری امریکی سائبر دھونس کو بے نقاب اور مذمت کرتی ہے اور اس ‘ہیکر ایمپائر’ کے غیر قانونی اقدامات کو آسان نہیں بنائے گی،یادرہے کہ ڈنمارک کے ایک ذرائع ابلاغ نے اتوار کی شب اطلاع دی تھی کہ ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور صدر فرینک والٹر اسٹین میئر سمیت یورپی رہنماؤں کے بارے میں امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کی جاسوسی میں مدد کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ ہاتھوں اس اتحادیوں کی جاسوسی کا معاملہ سب سے پہلے 2013 میں انکشاف کیا تھا ، لیکن اب صحافیوں کو مزید تفصیلی اطلاعات تک رسائی حاصل ہوئی ہےکہ امریکی انٹلیجنس سروس کے تعاون سے جرمنی کے حلیف اور قریبی پڑوسی ڈنمارک نے اس ملک چانسلر اور اس ملک کے صدر کو نشانہ بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت اور اسرائیل ہمارے ملک کو کمزور کرنا اور ٹوڑنا چاہتے ہیں۔عمران خان
?️ 3 جون 2022بونیز(سچ خبریں)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کے تحت
جون
امریکی پولیس طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟؛ سی این این رپورٹ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: سی این این کا کہنا ہے کہ غزہ کے حامی
مئی
ناقص تفتیش قانونی عمل کو آلودہ کر دیتی ہے، سپریم کورٹ
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج محمد علی مظہر نے
مارچ
غزہ کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کی مکمل سلامتی کی ضمانت ہے
?️ 1 اکتوبر 2025 غزہ کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیل کی مکمل سلامتی کی ضمانت
اکتوبر
الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کرنا ہو گا، سپریم کورٹ کے ججوں کی دوسری وضاحت
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا
اکتوبر
بین گوئر؛ سلامتی پیدا کرنے کے وعدے سے لے کر افراتفری اور بدنظمی کی ترسیل تک
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر جرائم کے تسلسل اور
جون
اسرائیل کا مقصد شام کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے:حزب اللہ
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں پر ردعمل
دسمبر
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر