?️
سچ خبریں:ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کے ایک گروپ نے دنیا میں اسلامو فوبیا سے لڑنے کے لیے ایک مہم شروع کی۔
نیواسٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی اسلامی تنظیموں کی مشاورتی کونسل، اسلام کے دفاع میں مساجد کے عالمی اتحاد اور ایشین علماء اسمبلی کے سکریٹریٹ نے ایک مشترکہ خط میں اسلاموفوبیا کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا، خط میں آیا ہے کہ آج ہم اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک مہم شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اس مہم کا مقصد عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور انتہاپسندی کو پھیلانے اور فروغ دینے کے لیے بعض شعبوں کی جانب سے ظاہری کوششوں کے رجحان کو دور کرنا ہے،ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ کچھ ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے فرقہ وارانہ تنازعات طویل ہو رہے ہیں۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ اسلام کے بارے میں مایوسی کا شکار کچھ حکومتوں کی طرف سے بھی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر تعصبات پائے جاتے ہیں جسے ہم ایک دانستہ مہم کا خطرہ محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر مغربی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف منفی بیانیے حکومتوں کی جانب سے تیار کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015 میں برطانیہ میں اسلام فوبیا میں 200 فیصد اضافہ ہوا جبکہ امریکہ میں مسلم مخالف حملوں میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں اسرائیلی ساختہ ریڈار سسٹم کی تعیناتی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے Haaretz اخبار نے اپنے پیر کے شمارے میں
مئی
فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید
جولائی
کیا امام اوغلو کی گرفتاری اردگان کے حق میں ختم ہوئی؟
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کا سیاسی سماجی منظر ان دنوں اہم تبدیلیوں کا
مارچ
افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف جارحیت ہے: خواجہ آصف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلوچستان کے
نومبر
حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق
اکتوبر
شام کی بھی عرب پارلیمنٹ کی یونین کے اجلاس میں شرکت ضروری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیح بری نے عرب پارلیمنٹ کی
فروری
صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ایک میزائل کافی ہے؛روس کا برطانیہ کو انبتاہ
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:روس نے برطانیہ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ
مئی
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی