🗓️
سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا ،اس حملے میں شہید ہونے والوں میں شمالی غزہ کی قدس فورس بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے آج (پیر) کو مغربی غزہ شہر میں ابوحصیره چوراہے کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا، فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اس حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں، العربی الجدید نے اطلاع دی ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس (سرایا القدس) اسکواڈ میں شمالی غزہ بریگیڈ کا ایک کمانڈر بھی تھا،فلسطینی نیوز ایجنسی معا نے خبر دی ہے کہ اس کمانڈر کا نام حسام ابوهربید تھا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا کہ اس نے جہاد اسلامی کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے،درایں اثنا صہیونی حکومت نے آج خان یونس سمیت غزہ کے دیگر حصوں پر بھی بمباری کی ، اس دوران "احمد فائز عرفات” نامی شہری شہید ہوگیا،فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں اب تک دسیوں افراد شہید ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جن میں سیکڑوں کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چھ دنوں سے صیہونیوں نے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت معصوم بچوں اور بے دفاع خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی براداری مجرمانہ انداز میں خاموش تماشائی بنائی ہوئی ہےجبکہ انسانی حقوق کے موضوع پر لمبے لمبے لیکچر دینے والے کہہ رہے کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہیں تاہم انھیں فلسطینی بچوں کی سسکیاں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی کے دور میں انفینکس کی ہاٹ سیریز کے سستے فون متعارف
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے مہنگائی
دسمبر
لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی، مریم اورنگزیب
🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر
مارچ
قسط کی وصولی کےلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
🗓️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے
اکتوبر
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
🗓️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
داعش نے عراقی افسر کا سر قلم کر دیا، ہم بدلہ لیں گے: کاظمی
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: کرنل الجرانی کا دو ہفتے قبل دہشت گرد عناصر نے
دسمبر
ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات میں ہلیری کلنٹن شامل
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم
مئی
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے
جولائی
ہم نے اسرائیل کو ایران سے کیسے بچایا؟ امریکی نائب صدر
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے اعلان کیا کہ اسرائیل
اکتوبر