?️
سچ خبریں: سلجوک کچوکایا نامی ترک شہری نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی جاسوس ایجنسی موساد کے ساتھ کام اور تعاون کرتا تھا۔
ترک میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ سال ملکی سکیورٹی حکام کے ہاتھوں گرفتارہونے والے جاسوس نے صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں موساد کی جاسوس گرفتار؛ کیسے اور کیوں آئی؟
ڈیلی صباح اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جاسوس اور پرائیویٹ تفتیش کار سلجوک کچوکایا نے صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد کے ساتھ تعاون کا اعتراف کیا اور اپنے کیس کے ذمہ داروں کو بتایا کہ موساد اور صہیونیوں کے لیے اس کی جاسوسی سرگرمیوں کے ساتھ کیسے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اسے گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جاسوسوں کے خلاف ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے آپریشن (جسے ڈیڈ کہا جاتا ہے) میں 16 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
صیہونی حکومت کے اس ترک جاسوس نے پوچھ گچھ میں اعتراف کیا کہ اس نے 10 یورپی شہروں میں موساد کے اہلکاروں سے 11 مرتبہ ملاقات کی اور انہیں پیسوں کے عوض انٹیلی جنس رپورٹس فراہم کیں۔
واضح رہے کہ اگر ان 17 ترک مدعا علیہان پر جاسوسی کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں اس ملک کے قانون کے مطابق 15 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اٹلی میں موساد انٹیلی جنس کی تباہی
مذکورہ جاسوس نے پوچھ گچھ میں کہا کہ اس نے ترک فوج کے سابق کے ذریعے موساد کے عناصر سے رابطہ کیا،ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق اس افیسر کا ترک حکومت کی جانب سے دہشتگرد قرار دی جانے والی فتح اللہ گولن کی تنظیم کے ساتھ روابط کا الزام بھی ہے،تاہم وہ اس وقت فرار ہے۔


مشہور خبریں۔
دمشق کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد؛ مغربی الجھن اور غصہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب دنیا
اپریل
رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ۲۰۲۳ میں
جون
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے
فروری
وزیراعظم عمران سے قومی کے اراکین کی ملاقاتیں
?️ 15 مارچ 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے
مارچ
بلوچستان میں دہشتگردوں کا فوجی دستے پر حملہ
?️ 24 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں
نومبر
اب ایک اور قاتل انسانوں کی جانیں لینے کے لئے تیار
?️ 24 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) کورونا وائرس کے بعد ایک اور قاتل انسانوں کی
جون
اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کی تحقیقات
مئی
تحریک انصاف کا عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات
اپریل