?️
سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں محمد بن سلمان کو تخت تک پہنچنے میں درپیش سب سے بڑی رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔
برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے ساتھ تنازع سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تخت پر بیٹھنے سے روک سکتا ہے، سعودی اپوزیشن کے قلمکار مضاوی الرشید نے مڈل ایسٹ آئی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ سعودی 2021 کے اختتام کا جشن منا رہے ہیں جب کہ سعودی بادشاہ کئی مہینوں سے سیاست میں سرگرم نہیں ہیں، شاہ سلمان جو اب نیوم شہر میں رہتے ہیں ، یہاں تک کہ بعض لوگوں کے نزدیک نظر بند بھی ہیں، اپنی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کی وجہ سے اپنے اقتدار کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکتے۔
مضاوی نے لکھا ہے کہ اگرچہ شاہ سلمان استعفیٰ نہیں دیں گے اور اپنی موت تک غیر حاضر بادشاہ رہیں گے جبکہ ادھر محمد بن سلمان ملک کے اندر متنازعہ سیاسی اور مذہبی پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں جو بادشاہ کے انتقال کی صورت میں تخت تک پہنچنے میں انہیں پریشان کر سکتی ہیں۔
انھوں نے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد کا سب سے بڑا ڈراؤنا خواب آل سعود خاندان کی اندرونی مخالفت ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انھوں نے مستقبل کے بادشاہ کے طور پر انھیں تسلیم کرنے کے لیے شاہی خاندان سے کوئی معاہدہ کیا ہےکیونکہ اس نوجوان شہزادے نے شاہی خاندان کےاپنے حریفوں کو ختم کرنے میں ظالمانہ اقدامات انجام دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ
جنوری
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی
صیہونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے تل ابیب کے رہنماؤں کے
جولائی
اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
جنوری
سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے
ستمبر
روس کی طالبان کو ماسکو اجلاس میں شرکت کی دعوت
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اعلان کیا
اکتوبر
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک استقامت جاری رکھے گی : ابو شریف
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایران میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف
اگست
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر