یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے

?️

 سچ خبریں: معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس، ایپلی کیشن اور اسٹریمنگ ویب سائٹس نے سال 2022 میں نابالغ بچوں کے اشتہارات سے مجموعی طور پر 11 ارب ڈالر کی رقم کمائی۔

مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی جانب سے ایسے وقت میں اشتہارات چلائے گئے جب کہ 18 سال سے کم عمر بچے مذکورہ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے تھے۔

ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں مختلف پلیٹ فارمز کے استعمال کے دورانیے سمیت دیگر وجوہات کو دیکھنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس نے صرف امریکا سے ہی بچوں کے اشتہارات کی مد میں 11 ارب ڈالر کمائے جو پاکستانی 30 کھرب روپے زائد کی رقم بنتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ سب سے زیادہ پیسے یوٹیوب نے کمائے اور اس نے 12 سال یا اس سے کم عمر بچوں کی جانب سے مواد دیکھنے اور اس دوران اشتہارات نشر کرنے کی مد میں ایک ارب ڈالرز کمائے۔

مواد دیکھے جانے کے دوران اشتہارات چلاکر پیسے کمانے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر انسٹاگرام رہا جب کہ تیسرے نمبر پر فیس بک رہا۔

لیکن 13 سال سے زائد العمر اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی جانب سے مواد دیکھے جانے اور اس دوران اشتہارات کی مد میں کمائی کے حوالے سے انستاگرام پہلے نمبر پر رہا، جس نے حیران کن طور پر 4 ارب ڈالر کی کمائی۔

یوں ٹک ٹاک، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز نے صرف 2022 میں امریکا میں ہی 18 سال سے کم عمر بچوں کی جانب سے مواد دیکھے جانے کے دوران اشتہارات چلانے کی مد میں مجموعی طور پر 11 ارب ڈالر کمائے۔

تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ پلیٹ فارمز کی جانب سے بچوں کے مواد دیکھے جانے کے وقت بعض پرتشدد اور نامناسب اشتہارات بھی چلائے گئے اور اس ضمن میں کئی پلیٹ فارمز پر امریکا کی مختلف ریاستوں میں مقدمات بھی دائر کیے گئے۔

مشہور خبریں۔

شہید سید حسن نصراللہ کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

?️ 6 فروری 2026شہید سید حسن نصراللہ کے قتل میں ملوث شخص گرفتار لبنانی سیکیورٹی

ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب

ٹرمپ کی کنیڈا کو حیرت انگیز تجویز

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کنیڈا کے وزیراعظم، جاسٹن

خطے میں استحکام کی بنیاد؛ جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے

عراق میں مالی بدعنوانی کے الزام میں اہم سیاسی اور اقتصادی شخصیات کی گرفتاری

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے آج صبح سیکیورٹی اور مستند ذرائع کے

براہ راست تل ابیب مکہ فلائٹ لائن قائم کرنے کے بارے میں معاریو کا دعویٰ

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات میں خرابی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اس انکشاف کے بعد کہ برطانیہ نے کیریبین خطے کے

دوسال میں چوتھے انتخابات پھر بھی سیاسی تعطل

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے پتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے