بن سلمان اور السیسی کا فلسطین میں فوری جنگ بندی پر زور

فلسطین

🗓️

سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس فون کال میں دونوں فریقین نے فلسطین میں پیشرفت اور اس کے شہریوں کے لیے خطرات اور خطے کے استحکام کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔

الشروق ویب سائٹ کے مطابق، بن سلمان اور السیسی نے اس نازک مرحلے پر تحمل کی اہمیت پر زور دیا اور صورتحال کو پرسکون کرنے کی تاکید کی تاکہ سلامتی اور انسانی صورتحال کو خراب ہونے سے روکا جا سکے۔

فریقین نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مصر اور سعودی عرب کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کے جاری رہنے اور دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور منصفانہ سمجھوتہ کے حصول پر زور دیتے ہوئے اسے ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس کے لیے تمام علاقوں میں فوجی تنازعات کا خاتمہ اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

گذشتہ چند دنوں سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 680 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب

ہم عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے: مسقط

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا

کیا ٹرمپ کا کینیڈا، پاناما کینال اور گرین لینڈ کے بارے میں ملکیتی نظریہ واقعی سنجیدہ ہے؟

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس اور ٹرمپ کے قریبی افراد کے بیانات سے

عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی شمالی عراق میں کاروائی؛ داعشی مفتی ہلاک

🗓️ 20 فروری 2021سچ خبریں:شمالی بغداد کے علاقہ الطارمیه میں عراقی فوج اور الحشد الشعبی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید ایک اور بی جے پی آلہ کار ہلاک ہوگیا

🗓️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا

بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جن کا میڈیا کی جانب سے مختلف

اقوام متحدہ اسرائیل کو روکے: لبنان

🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا

بھارتی فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کرنے کی تربیت دی گئی ہے: رپورٹ

🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے