?️
سچ خبریں: برلن اور اس کے اتحادی ماسکو کے خلاف پابندیاں مزید سخت کریں گے اینالینا بربوک نے یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات مستقبل قریب میں ناممکن بتائے۔
ماسکو اور کیف کی افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگ کے درمیان بربوک نے کہا کہ روس کے ساتھ معمول کے تعلقات رکھنا ناممکن ہے۔
یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یورپی یونین ایک پرامن اور جمہوری روس کو ترجیح دیتی ہے جو اس کے پڑوسیوں کے لیے خطرہ نہ ہو انھوں نے کہا کہ کوئی وہم نہیں ہے اور ہم ایک مختلف حقیقت میں جی رہے ہیں۔
اس سلسلے میں انہوں نے یاد دلایا کہ مغرب کو روس کے مقابلے میں اسے اپنی مشترکہ سلامتی کو مستقل طور پر مضبوط کرنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔
بربک کے مطابق جب تک ماسکو ایک وحشیانہ جنگ جاری رکھے گا مغرب بتدریج پابندیوں کی پالیسی کو تیز کرتارہے گا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغربی ممالک کو جب تک اس کی ضرورت ہو یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی اور مالی امداد بھی جاری رکھنی چاہیے کیونکہ ان کے مطابق کیف یورپ کی آزادی کا دفاع کرتا ہے۔
تاہم کیف کے یورپی یونین میں شامل ہونے کے خواب کے بارے میں محتاط لہجے میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ راستہ اب بھی طویل ہوگا اور بعض اوقات یقیناً مشکل بھی ہوگا مغربی ممالک یوکرین کے الحاق کو ہموار بنانے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ یہ ملک اپنے قانونی نظام اور ڈھانچے کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کر سکے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں جارحین کی آپسی جھڑپیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے
اگست
7 سال بعد سویڈن اور صیہونی حکومت کے تعلقات دوبارہ بحال
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ریاست اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون کے
ستمبر
چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ پر استعمال کرنا ممکن
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی
دسمبر
ایران اور روس؛ اسٹریٹجک پارٹنر یا معاشی حریف؟
?️ 30 نومبر 2022سچ خبریں:توانائی کی عالمی منڈیوں میں ہنگامہ آرائی اور دنیا میں سلامتی
نومبر
طالبان کے دور میں روس میں پہلے افغان سفیر کا تعارف
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ماسکو میں افغان سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ
جون
’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا کردار بولی وڈ کے خانز بھی نہیں نبھا سکتے تھے، خلیل الرحمٰن قمر
?️ 10 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف ڈراما نویس وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے
نومبر
روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار
جولائی
غزہ کی فضا میں صیہونی جاسوس ڈرون کا شکار
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ پر صیہونی حملوں کے بیس
مئی