ایرانیوں نے عین الاسد پر حملہ میں جہاں چاہا مارا: سینٹ کام کے کمانڈر

ایرانیوں

?️

سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عین الاسد پر حملہ کرتے ہوئے ایرانیوں نے بڑے پیمانے پر جس جگہ کو چاہا نشانہ بنایا۔
مغربی ایشیائی خطے میں امریکی دہشت گرد افواج کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے نیویارکر ک دیے جانے والےایک انٹرویو میں ایران کے میزائلوں کی درستگی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عین الاسد پر ایران کے میزائل حملے سے ہمارے لیے یہ ثابت ہوگیا کہ ایران کا میزائل پروگرام اس کے جوہری پروگرام سے زیادہ فوری خطرہ بن گیا ہے۔

امریکی دہشت گرد افواج کے کمانڈر نے عین الاسد حملے کے بارے میں کہا کہ ایرانیوں نے جس جگہ کا انتخاب کیا وہ میزائل مارے جس کے یہ معلوم ہوا کہ وہ درست طریقے سے اور زیادہ مقدار میں پورے مشرق وسطیٰ پر حملہ کر سکتے ہیں۔

نیویارکر نے مزید کہا کہ تہران نے وہ حاصل کرلیاہے جسے میک کینزی "ضرورت سے زیادہ درست” کہتے ہیں ، میزائل صلاحیت میں ایران اس سطح پر پہنچ چکا ہے جس پرقابو پانا یا شکست دینا بہت مشکل ہے۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ ایران اب دنیا کے سب سے بڑے میزائل بنانے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس کی توجہ زیادہ تباہ کن طاقت اورزیادہ رینج کے ساتھ درست میزائل تیار کرنے پر ہے، رابرٹ مالی نےبھی دی نیویارکر کو بتایاکہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو اپنے دشمنوں کو ڈرانے یا زبردستی روکنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کرتا ہےنیزوہ اپنے دشمنوں کو تباہ کرنے کے لیے مزید میزائل فائر کر سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس

?️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ

روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا

?️ 12 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں

غزہ میں صیہونی حکومت کے 2 جاسوسوں کو پھانسی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:   اسلامی استقامتی تحریک حماس نے آج اتوار 4 ستمبر صیہونی

صیہونیوں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا بھر میں صہیونیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش

اردوغان کی جسمانی حالت کے بارے میں افواہیں غلط

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:ترکی کے کھیل اور نوجوانوں کے وزیر عثمان اشکنبک نے گزشتہ

سعودی عرب اور امارات امریکی ہتھیاروں سے محفوظ نہیں : المشاط

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:    سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ اور یمن کی مسلح

صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر

’جمع تقسیم‘ میں جوائنٹ فیملی میں ہراسانی کے موضوع کو اجاگر کرنے پر ناظرین کی بھرپور پذیرائی

?️ 10 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ کی حالیہ قسط میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے