?️
سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ری پبلکن قانون سازوں نے ایک بار پھر اس ملک کےصدر اور وزیر خارجہ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریسی لبریشن کمیٹی کے رہنما مین اینڈی بِگس نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی توہین آمیز واپسی کی وجہ سے امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اراکین نے جو بائیڈن اور انتھونی بلنکن کے مواخذے کا مطالبہ دہرایا ہے، بگس نے کانگریس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہمیں نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجا نا چاہیے نیز ہم سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن کا بھی مؤاخذہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،اس لیے کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ سزا کا مستحق ہیں۔
امریکی کانگریس کی رکن کیلی ہیگنز نےبھی ایک نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں تین قراردادیں پیش کی ہیں جن میں بائیڈن اور ان کے دو اعلیٰ فوجی مشیروں سمیت سکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف مارک ملی کے استعفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
لوزیانا کے ریپبلکن رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکی صدر کے استعفے کی درخواست ایک موثر اقدام ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےصدر کو کم از کم وقار اور احترام کو برقرار رکھنے کے لیے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہونا چاہیے اور اپنی نائب کملا حارث کے لیے حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے
فروری
امریکہ غزہ کی جنگ جاری رکھنے کا اصل ذمہ دار
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ
جون
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین محور گفتگو رہا
?️ 24 ستمبر 2025اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین
ستمبر
صیہونی حکومت نے غزہ میں بھاری قیمت چکائی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی جنگی کابینہ کی مشترکہ پریس کانفرنس نیتن یاہو اور موجودہ
دسمبر
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی
?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18
اپریل
بزدل بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ احسن اقبال
?️ 7 ستمبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے
ستمبر
اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ امریکہ کے "آمرانہ” سلوک پر جاپانی غصہ
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں امریکہ
جون