امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟

امریکی

?️

سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی مجرموں کی مذمت میں مظاہرہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری اور بچوں اور خواتین کے قتل عام کے باعث متعدد امریکی شہریوں نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے نہتے عوام کی حمایت اور صیہونی مجرموں کی مذمت میں مظاہرہ کرنے والوں نے غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی پامالی اور بچوں اور خواتین کے قتل عام پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کے ایک اسپتال کے ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ کی پٹی پر صہیونی دشمن کے وحشیانہ حملوں میں 80 بچے اور 50 خواتین شہید ہو چکی ہیں۔

تاہم غزہ پر مسلسل شدید بمباری کے باعث اس تعداد میں ہر لمحہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پیر کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں ایک مکان کو نشانہ بنانے والے صیہونی جنگی طیارے کی بمباری میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی قابض طیاروں نے غزہ میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس پٹی کے شمال میں بیت حانون شہر پر پرتشدد اور شدید حملے کیے ہیں۔

غزہ کی پٹی کی طبی ٹیموں نے رفح کے جنوب میں بمباری والے علاقے سے بھی 6 شہداء کی لاشیں نکالیں،ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں ایک مکان پر بمباری میں کم از کم 18 افراد شہید ہو گئے۔

خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی دشمن نے آج صبح صوبہ رفح میں ایک مکان پر شدید بمباری کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر قتل عام کیا ہے جس کا نشانہ بننے والوں میں بہت سے خواتین اور بچے ہیں۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بن سلمان کی تین شرائط

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ہم اس وقت غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں اور حماس کے ٹھکانوں کو مہلک حملوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

در ایں اثنا مقبوضہ علاقے اب بھی غیر محفوظ ہیں اور سدروت شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ

ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی

پیپلز پارٹی کا پنجاب حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

?️ 18 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت سے صوبے میں

نیتن یاہو کے دفتر کے سربراہ کا موبائل ہیک

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے سربراہ کے موبائل فون کی

غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا

امریکی دھمکیوں اور مداخلت کا جواب/ عراقی وزیر اعظم کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی دھمکیوں اور ملکی مسائل میں واضح مداخلت کے جواب

نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے