فلسطین کی صورتحال کے بارے میں قطر کا اظہار خیال

فلسطین

?️

سچ خبریں: قطر کے امیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات کی۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام

اس ٹیلی فونک گفتگو میں امیر قطر نے فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قطر کا فیصلہ کن موقف برادر فلسطینی قوم کے جائز حقوق کی حمایت کرنا ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں آل ثانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم فلسطینی عوام، ان کی زمینوں اور پناہ گاہوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، یہ اقدامات مسئلے کے منصفانہ حل کی کامیابی کو نقصان پہنچا رہے رہیں۔

قطر کے امیر نے یہ بھی کہا کہ ہم فریقین کو پرسکون رہنے اور زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

قطر کے امیر کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور انہیں تنازعات کے نتائج سے محفوظ رکھنا اور تناؤ کو کم کرنا قطر کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گزشتہ روز قطر کی وزارت خارجہ نے فلسطینی مجاہدین کے طوفان الاقصی آپریشن اور غزہ پر صیہونی میزائل حملوں کے ردعمل میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں حالیہ کشیدگی اور تنازعات کی مکمل ذمہ داری خود صیہونیوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی،مسجد الاقصی پر بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے۔

دوسری جانب رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن اور فلسطینی مجاہدین کی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کے نتیجے میں صہیونی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں

عبرانی ذرائع نے اطلاع دی کہ غزہ کے اطراف کی بستیوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ تعہد نامے سے آگے کوئی معاہدہ نہیں ہے: وائٹ ہاؤس

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: سی این این نیوز نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالے

ٹرمپ کا چین سے کورونا وبا پھیلانے کے جرم میں 60 ٹریلین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ!

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے

9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے

بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن

ایک بحران زدہ حکومت

?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع

یہ درست نہیں، میں نے جھوٹا بیان اورڈیکلریشن جمع کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں بیان ریکارڈ

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں توشہ

الجولانی کے قتل کی کوشش ناکام بنانے کی خبروں کی تردید 

?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:شامی حکومت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے

سفارتی خط حقائق پر مبنی ہے:شاہ محمود

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے