?️
سچ خبریں:شوئن کوپرمین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک نئے سروے کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کے ملک کی جمہوریت تباہ ہونےوالی ہے۔
نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطاب، ر شوئن کوپرمین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کیے جانے والے سروے میں شرکت کرنے والوں میں سے صرف 26 فیصد نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ امریکی جمہوریت آنے والی نسلوں تک رہے گی جبکہ دوسری جانب 51 فیصد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی جمہوریت تباہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہے،سرے میں شرکت کرنے والوں میں سے 23 فیصد نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں غیر یقینی ہیں۔
واضح رہے کہ (49% ڈیموکریٹس اور 49% ریپبلکن نے یکساں طور پر امریکہ میں جمہوریت کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ 54% آزاد رائے دہندگان کی بھی یہی رائے ہے، سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں امریکی معاشرے میں بڑے پیمانے پر مایوسی اور عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
یادرہے کہ صرف 54% امریکیوں نے جو بائیڈن کی صدارت کے جواز اور انتخابات میں ان کی جیت کی منظوری دی جبکہ اپریل میں کیے جانے والے سروے میں سے 64 فیصد نے کہا کہ 2020 کے انتخابات میں بائیڈن کی جیت قانونی تھی۔
واضح رہے کہ دسمبر کے سروے میں یہ بھی پایا گیا کہ 47 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں حقیقی دھاندلی ہوئی اور انتخابات نتائج کو تبدیل کر دیا، سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 18 سے 29 سال کی عمر کے جواب دہندگان میں سے صرف 21 فیصد کا خیال ہے کہ امریکی جمہوریت محفوظ ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کی ایران کو فوجی تعاون کی پیشکش
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے زور دیا کہ ماسکو شام کی طرح
اکتوبر
کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 8 فروری 2021سکردو(سچ خبریں) علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارپ نے کے ٹو سرچ
فروری
پنجاب اور خیبر پختو نخوا از خود نوٹس کیس،جسٹس اطہر من اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبر پختو نخوا انتخابات از خود
اپریل
قومی ایئرلائن کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ
ستمبر
سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
صہیونی حکومت کو ایک اور خوفناک اقتصادی دھچکا
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: موجودہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے لیے غیر ملکی
اکتوبر
مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت
?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے
اپریل
اسرائیل کی عراق پر امریکی یلغار سے نقل: سویڈش تجزیہ کار
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:سویڈش تجزیہ کار گرِگ سیمون نے اسرائیل کے حالیہ حملے
جون