?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے واپس ہونے والے تمام نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ اور ان کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ رینٹل پاور کیس سمیت بڑے مقدمات ختم کر دیے گئے، حالیہ ترامیم کے ذریعے تیسرے فریق کے مالیاتی فائدے کو نیب کی دسترس سے باہر کر دیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہم قانون ڈیزائن کرکے پارلیمنٹ کو کیسے بھیج سکتے ہیں؟ کل کوئی شہری آ جائے گا کہ دس روپے کرپشن پر بھی نیب تحقیقات کرے، یہ سلسلہ کہیں تو رکنا چاہیے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چیئرمین نیب واپس آنے والے ریفرنس کو کہیں نہ بھیجے تو بس بات ختم ہوگئی، اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جتنی تیزی سے ریفرنس واپس ہو رہے ہیں کہیں اور نہیں جا رہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نیب سے پوچھیں گے کہ واپس آنے والے ریفرنس کہاں جا رہے ہیں؟ ممکن ہے واپس ہونے والے ریفرنس دوبارہ دائر ہوں یا کسی اور عدالت جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک ذمہ دار کا احتساب ہونا چاہیے، ریفرنسز، ریکارڈ، شواہد، معلومات، دستاویزات سب محفوظ ہونا چاہیے، ہر چیز کی فہرست مرتب کرکے محفوظ کی جائے۔
وکیل مخدوم علی خان نے اعتراض کیا کہ نیب سارا ریکارڈ جمع نہیں کروارہا، نیب صرف احتساب عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کروا رہا ہے، احتساب عدالتوں کے فیصلوں پر اعلی عدلیہ کے کیا فیصلے ہوئے نہیں بتایا جارہا، نیب سپریم کورٹ سے جو چھپا رہا ہے وہ بہت اہم ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ مخدوم علی خان ثابت کریں گے کہ قانون تو ہے لیکن سزا نہیں، اخبارات، دیگر حلقوں میں یہ بات چلتی رہی ہے کہ کچھ طبقات پر نیب پراسیکوشن نہیں ہونی چاہیے، ان طبقات میں ایک طبقہ کاروباری لوگوں کا بھی ہے، 1947 سے آج تک اہم سیاست دانوں کو کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔
بعد ازاں سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی اور کشیدگی نے عرب ممالک کو اسلحے کی دوڑ میں ڈال دیا ہے
?️ 30 ستمبر 2025مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی اور کشیدگی نے عرب ممالک کو اسلحے
ستمبر
وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان نے سعودیہ سے ملنے
اکتوبر
عراق میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کے اصولوں کو تبدیل کرنے اور اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: عراق اور خطے میں حالیہ برسوں میں سیکورٹی اور سیاسی
جون
سی ٹی ڈی کی ضلع ٹانک میں کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 25 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی
مارچ
افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں
مارچ
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید
?️ 1 دسمبر 2022شمالی وزیرستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
دسمبر
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے
مئی
سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹر غزہ جانے کے لیے تیار
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: تقریباً 2800 پاکستانی ڈاکٹروں نے غزہ جانے اور پاکستانی غیر
نومبر