?️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے امریکہ اور یورپ کی حمایت یوکرین کے بحران کو اگلے سال تک جاری رکھے گی۔
انٹیل ریپبلک ویب سائٹ کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے ایک تقریر میں کہا کہ کیف کے لیے امریکہ اور یورپ کی حمایت یوکرین کے بحران کو اگلے سال تک جاری رکھے گی،ترکی کے وزیر دفاع نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ ان حمایتوں سے ایسا لگتا ہے کہ جنگ آسانی سے ختم نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ بدھ کو امریکی کانگریس میں تقریر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس کے ساتھ لڑنے کے لیے ان کے ملک کو دی جانے والی دسیوں ارب ڈالر کی امداد خیراتی امداد نہیں بلکہ عالمی سلامتی کے میدان میں سرمایہ کاری ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے میں زیلنسکی نے امریکی ایوان نمائندگان میں قانون سازوں سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ دو طرفہ بنیادوں پر یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے، زیلنسکی کی امریکی کانگریس میں تقریر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد ہوئی۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا حکم جاری کیا جس کے فورا بعد امریکہ اور یوکرین نے روسی فوج کی پیش قدمی کو روکنے اور اسے یوکرین کی سرزمین پر پھنسانے کی غرض سے یوکرین کی فوج کو مسلسل ہر قسم کے جدید ہتھیار بھیجنا شروع کر دیے نیز ماسکو کی زرمبادلہ کی آمدنی کو کم کرنے کے لیے روسی معیشت کے مختلف شعبوں، خاص طور پر مصنوعات کی برآمدات کے شعبے کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کیں۔
دوسری طرف یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے کیف کو اربوں ڈالر کی سکیورٹی اور فوجی امداد فراہم کی ہے، جس کا تخمینہ 40 بلین ڈالر ہے اور اس کا موازنہ فرانس کے پورے سالانہ دفاعی بجٹ سے کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی وجہ سے ان ممالک کو اپنی فوجی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب روس مخالف پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کی وجہ سے یورپی شہروں میں یوکرین اور نیٹو کی حمایت میں مغربی حکومتوں کی پالیسی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے تلخ واقعات نے صاف ظاہر کیا کہ بین الاقوامی قانون دم توڑ چکا ہے
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی نژاد امریکی مصور اور اقوام متحدہ کے مصنفین کی
نومبر
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
میرواعظ کا کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
?️ 21 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
اڈیالہ جیل میں ‘کینگرو کورٹ’ نے فیصلہ سنایا، اب عوام کی برداشت ختم ہوچکی، پی ٹی آئی
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی عمران خان اور
دسمبر
سلمان خان کوسعودی حکام نےخصوصی اعزاز سے نوازا
?️ 12 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو سعودی حکام کی جانب
دسمبر
حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
مارچ
بلنکن کے ریاض کے سفر سے زیادہ اہم ان کا سرد استقبال تھا!
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ منگل کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ صیہونی
جون