?️
سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر نے اس ملک کے زلزلہ زدگان کی امداد کی اجازت دینے کے بارے میں واشنگٹن کے دعووں کو جھوٹا قرار دیا۔
شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے رشیا ٹو ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک انسانی جانوں کی قدر نہیں کرتے اور شام میں انسانی امور کے بارے میں ان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ سچ کہہ رہے ہیں تو انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر جابرانہ اقتصادی پابندیوں کو ہٹانا چاہیے اور غلط مقاصد کے ساتھ گمراہ کن موقف اختیار کرنا بند کرناچاہیے۔
بثینہ شعبان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام میں اس زلزلے کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر اور زخمی ہوئے ہیں نیز مکانات کے گرنے اور تباہ ہونے کی وجہ سے حالات مشکل ہیں، مزید کہا کہ جو چیز صورتحال کو مزید خراب کرتی ہے وہ امریکہ اور یورپ کے اقدامات اور پابندیاں ہیں جو شام کو ملبے تلے دبے لوگوں کی مدد کرنے سے روکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے شام کو انسانی امداد کی اجازت دی ہے، یہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں اور غلط ہے،شعبان نے تاکید کی کہ امریکہ شامی قوم کے خلاف جرم کر رہا ہے،وہ ممالک کو شام کے ساتھ تعاون کرنے سے روک رہا ،ہمارے پاس ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے اوزار نہیں ، شام امریکہ پر بھروسہ نہیں کرتا اس لیے کہ اس کے تمام دعوے حقیقت سے دور ہیں۔
شامی صدر کی مشیر نے کہا کہ یورپی ممالک نے زلزلہ میں شام کی مدد نہیں کی اور بہت سے مغربی ممالک ان ممالک میں رہنے والے شامی باشندوں کو زلزلہ زدگان کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن شام کے شمال اور مشرق پر قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے اور غیر قانونی اقدامات کے علاوہ تیل، گیس اور اناج کی چوری کر رہا ہے ،ہمارے سرزمین سے روزانہ درجنوں ٹینکرز اور ٹرک شمالی عراق میں امریکی اڈوں پر بھیجے جاتے ہیں،یہ کیسے ممکن ہے کہ اقوام متحدہ کا رکن اور اخلاقیات کا دعویدار نیز انسانیت کا محافظ دن دیہاڑے ہمارا تیل چوری کرے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے
ستمبر
ٹرمپ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی آپشن پر غور:حماس کے عہدیدار کا بیان
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں حماس کے ایک اہم عہدیدار نے اس بات
فروری
کوئی پسند ہے نہ فوری شادی کا ارادہ ہے، علی رحمٰن خان
?️ 26 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے شکوہ کیا ہے
ستمبر
شامی دروزیوں کا الجولانی حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:شام کی دروزی برادری کے ممتاز رہنماؤں نے شامی حکمران گروہ
اپریل
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا
اپریل
فلسطینی مجاہدین کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی تعداد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایک اہم ویڈیو پیغام
اکتوبر
نفتالی بینٹ کی مقبولیت میں اضافہ؛ وجہ ؟
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے زیر اہتمام اور لازار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے
مئی