کرپشن اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے: جاوید اقبال

کرپشن اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے: جاوید اقبال

?️

لاہور( سچ خبریں)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ  نیب عوام کی خدمت کے لئے بنایا گیا ہے ، نیب مسئلہ نہیں ،بلکہ مسائل کا حل ہے، پاکستان اور نیب ساتھ چل رہے ہیں لیکن کرپشن اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب عوام کی خدمت کے لئے بنایا گیا ہے، تنقید برائے تعمیر ہونی چاہیے، ایک صاحب احتساب عدالت میں پیشیاں بھگتے ہیں اور پھر میڈیا پر تقریر کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

نیب چیئرمین کا کہنا ہے کہ 3سال میں نیب نے 533ارب روپے ریکور کئے، نیب مسئلہ نہیں، بلکہ مسائل کا حل ہے، انہوں نے شارک مچھلیوں اور مگرمچھوں کو پکڑا ، چھوٹی مچھلیاں جال سے نکل جاتی ہیں، کچھ لوگ 30/35 سال اقتدار میں رہے جبکہ کچھ کو ابھی صرف 30/35 ماہ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہوتا تونہ اسٹاک ایکسچینج نفسیاتی حد عبور کرتی اور نہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوتا۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ عوام کی دعا اور شاباش کے بعد کسی کی دعا اور شاباش کی ضرورت نہیں، نیب جس طرح کام کررہا ہے، اسی طرح کرتا رہے گا، اصلی بزنس مین اور ڈکیت میں فرق کرنا ہوگا، لاکھ مرتبہ نیب قوانین میں ترمیم کریں، مگر اسفند یار ولی کیس ضرور دیکھ لیں ۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ڈبل شاہ کو سزا نہ ہوتی تو ہر محلے میں ڈبل شاہ پیدا ہوچکے ہوتے، پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے تو گناہ گار اسے پیسےبھیجنے والا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی لوگ ایسےبھی ہیں جنہوں نے موٹر سائیکل سے سیدھا جہاز پر چھلانگ لگا دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں عام آدمی کی بربادی کی وجہ کروڑوں اربوں کی منی لانڈرنگ ہے، کیسز غلط ہوتے تو بریت کی درخواستیں مسترد نہ ہوتیں، نیب کسی کو جیل میں نہیں رکھتا، عدالت کے حکم پر جیل میں ہیں تومعصوم تو نہیں ہوں گے ۔

چیئرمین نیب نےاپوزیشن کا انتقامی کارروائی کاالزام مسترد کردیا اور کہا کہ چند کیسز کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ حکومت کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا، کچھ لوگ اقتدار میں تیس پینتیس برس رہے، کچھ کو تیس پینتیس مہینے نہیں گزرے ،وقت آنے دیں کوئی نہیں کہہ سکے گاکسی کے ساتھ رعایت ہوئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف امریکہ کی شکست ویتنام کی جنگ سے بھی زیادہ تباہ کن کیوں ہے؟

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: جریدہ فارن پالیسی نے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ

امریکہ اور اسرائیل  کے جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں مذاکرات 

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر

فواد چوہدری نے پاکستان میں کورونا وائرس کا ذمہ دار مودی  حکومت کو ٹھہرایا

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک

طالبان کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، فیلڈ مارشل

?️ 8 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل

پرامن، شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مرتضٰی سولنگی

?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے

نوازشریف اور آصف زرداری کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطیں ادا کررہے ہیں

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

امریکہ نے ذرا سی بھی غلطی کی تو کیا ہوگا؟ عراقی مزاحمتی تحریک کا انتباہ

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رہنما نے خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے