?️
سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ پیانگ یانگ امریکہ کے ساتھ کسی بھی فوجی تنازع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
رشیا ٹودے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے جنوبی پڑوسی کو دھمکی دی تھی کہ پیانگ یانگ کے خلاف خطرناک مہم جوئی کی صورت میں اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ ہم جنوبی کوریا کی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی خطرناک مہم جوئی کی صورت میں ہم اس کی فوج کو تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنوبی کوریا کی حکومت اور اس کے فوجی دستے ہمارے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا سوچ رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مخصوص فوجی تنصیبات یا طریقوں کی بنیاد پر ہماری فوجی طاقت کے ایک حصے کو محدود یا تباہ کر سکتے ہیں تو وہ غلط سوچ رہے ہیں۔
ساتھ ہی شمالی کوریا کے رہنما نے مزید کہا کہ پیانگ یانگ امریکہ کے ساتھ کسی بھی فوجی تنازع کے لیے پوری طرح تیار ہے، یاد رہے کہ پیانگ یانگ اس سے قبل بھی دھمکی دے چکا ہے کہ اگر امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں سمیت اپنی دشمنانہ کارروائیاں بند نہ کیں تو انہیں غیر معمولی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال
اکتوبر
میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا
?️ 10 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے احتجاج کرنے والے ہزاروں
مئی
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج، سینیٹر فیصل جاوید سمیت 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ
?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو ایک اور راحت ملی
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد
نومبر
سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرانے کا شیڈول جاری
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر
مارچ
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل
یوکرین جنگ میں ہارنے والا
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی
دسمبر
پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرنیا ہدایت نامہ جاری
?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر
ستمبر