امریکہ کی یمنیوں کے بجائے سعودی جارحوں کی حمایت

سعودی

🗓️

سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی جارحوں کی حمایت پر تاکید کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم سعودی عرب میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہیں جن پر حوثیوں نے حملہ کیا ہے اور ان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں نیز اس ملک کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

پرائس نے کہاکہ ہمارے خصوصی ایلچی اپنے اقوام متحدہ کے ہم منصب ہانس گرنڈبرگ کے ساتھ مل کریمن میں سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی ترجیحات کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے بلکہ انصاف پسند تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جنگ امریکہ کے اشاروں پر اور اسی کی حمایت سے شروع ہوئی ہے ورنہ جارح ممالک میں اتنی ہمت نہیں تھی، یہی وجہ ہے جب بھی یمنی اپنے دفاع میں کوئی کارروائی کرتے ہیں تو امریکہ سمیت پورے مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے اور انسانی حقوق کی دہائیاں دی جانے لگتی ہیں جبکہ جارح ممالک پچھلے چھ سال سے اس غریب عرب ملک پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں ہزاروں کی تعداد میں تو صرف بچے شہید ہوئے ہیں تاہم کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

 

مشہور خبریں۔

نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 شہری ہلاک

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی نائجیریا کی

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیل کے آپریشن

🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک سینئر اہلکار

فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی

صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی کے خلاف حزب اللہ کی مقاومت جائز

🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں:  اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے آسٹریلیا

غزہ میں جنگ روکنا کسی بھی مزید کارروائی کے لیے بنیادی شرط ہوگی

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طاہر النونو  نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی

مغربی کنارے میں مسلح تصادم کا تسلسل

🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جنین اور اس کے اطراف کے کئی علاقوں پر صیہونی حکومت

ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی

کیا تل ابیب کے مٹی میں ملنے کا وقت آ چکا ہے؟

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سویرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے