?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی جارحوں کی حمایت پر تاکید کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم سعودی عرب میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہیں جن پر حوثیوں نے حملہ کیا ہے اور ان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں نیز اس ملک کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
پرائس نے کہاکہ ہمارے خصوصی ایلچی اپنے اقوام متحدہ کے ہم منصب ہانس گرنڈبرگ کے ساتھ مل کریمن میں سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی ترجیحات کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے بلکہ انصاف پسند تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جنگ امریکہ کے اشاروں پر اور اسی کی حمایت سے شروع ہوئی ہے ورنہ جارح ممالک میں اتنی ہمت نہیں تھی، یہی وجہ ہے جب بھی یمنی اپنے دفاع میں کوئی کارروائی کرتے ہیں تو امریکہ سمیت پورے مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے اور انسانی حقوق کی دہائیاں دی جانے لگتی ہیں جبکہ جارح ممالک پچھلے چھ سال سے اس غریب عرب ملک پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں ہزاروں کی تعداد میں تو صرف بچے شہید ہوئے ہیں تاہم کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔


مشہور خبریں۔
غزہ فلوجہ نہیں؛امریکی تجزیہ نگار نے صیہونی فوج سے کیا کہا؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی تجزیہ نگار نے کہا کہ 2003 میں عراق میں
اکتوبر
برطانوی ڈاکٹر کیا کرنے والے ہیں؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی ڈاکٹروں نے اگست میں چار دن کے لیے ہڑتال
جولائی
بانی اور پی ٹی آئی نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ بلال اظہر کیانی
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے
دسمبر
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
نومبر
یمن کے خلاف امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی کیوں ٹوٹ گیا؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: جبکہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں 20 سے زائد ممالک
دسمبر
حزب اللہ تل ابیب کے دعوؤں کے باوجود اب بھی طاقتور ہے: صہیونی اخبار
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:صہیونی اخبار جروسیلم پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب
مئی
مسجد الاقصی کے خطیب کی اپیل
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامی کونسل کے
جولائی
عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ
ستمبر