سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری بحران کے آغاز کرنے والے کے طور پر واشنگٹن کو اس ملک کے خلاف اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی جوہری بحران کے آغاز کرنے والے کے طور پر واشنگٹن کو اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے اور تہران کے خدشات کا جواب دینا چاہیے،یاد رہے کہ بیجنگ نے ایران کے جوہری پروگرام پر موجودہ صورتحال کے لیے بارہا امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ضروری سیاسی فیصلے کرے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دو روزہ بالواسطہ مذاکرات بدھ (29 جون) کو قطر کے شہر دوحہ میں ختم ہو گئے جس کے بعد امریکہ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے سے غیر متعلقہ مطالبات کیے ہیں جس کی وجہ سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
در ایں اثنا امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدہ دار نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین کی ثالثی میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نہ صرف پیش رفت نہیں ہوئی بلکہ ایک جگہ پر آکر رک گئے جس کا مطلب مذاکرات کی پیچھے کی سمت جانا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنی قوام کے دفاع کے مؤفق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والا۔