?️
سچ خبریں: ٹی آر ٹی عربی چینل نے بدھ کی رات خبر دی کہ صیہونی حکومت کے نمائندے کی تقریر کے دوران متعدد غیر ملکی سفارت کار غزہ میں اس حکومت کے ہاتھوں کی جانے والی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے باہر نکل گئے۔
خبررساں ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر کے خطاب کے دوران کئی غیر ملکی سفارت کاروں نے غزہ میں اسحکومت کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے ہال سے باہر نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کے خلاف بیروت کی سلامتی کونسل میں شکایت
اس رپورٹ کی بنیاد پر TRT عربی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ جب اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر گیلاد اردان نے اپنی تقریر شروع کی تو بہت سے غیر ملکی سفارت کار غزہ میں اس حکومت کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے اجلاس ہال سے باہر نکل گئے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور بعض دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی موجودگی میں منعقد ہوا جس میں مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
صیہونی حکومت اس وقت غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی دباؤ اور اندرونی بحران کا شکار ہے،غزہ میں نسل کشی پر تل ابیب کے خلاف شکایت کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں دائر کیا گیا ہے اور کئی ممالک نے اس جنگ کو روکنے کا کہا ہے نیز دنیا کے مختلف خطوں میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
اندرونی سطح پر صیہونی حکومت کے عسکری اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان جنگ کے انتظام کے طریقہ کار کے حوالے سے شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور اس حکومت کے رہنما صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کے دباؤ میں ہیں، جن میں سے بعض کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے قتل کر دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح کے پارلیمانی اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
اگست
نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ
ستمبر
عالمی منڈی میں قیمتیں کم،عوام سے پٹرول پر64.17 روپے ٹیکس وصولی
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا بھر میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
ستمبر
سعودی عرب غزہ کے لوگوں کی جبری ہجرت کے خلاف
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے
اکتوبر
یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک
فروری
چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا
?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12
جولائی
7 نئے ججز کی حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ میں سنیارٹی لسٹ ازسرنو مرتب
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کے اضافے
فروری
مصر اور اردن کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی
دسمبر